Get Adobe Flash player

باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں حریف باکسر ایرون کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔پاناما میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد وسیم نے مخالف باکسرایوان ٹریجوس کو تیسرے رانڈ میں ناک آٹ کرکے ورلڈ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ رواں ماہ 7 جولائی کو انہوں نے الواریز کو ناک آٹ کرکے اپنی چھٹی فائٹ جیتی تھی ، وہ اس فائٹ کیلئے پاناما میں گزشتہ ماہ سے تیاریاں کررہے تھے ، فائٹ جیتنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے والدین اور کوچ کا شکریہ ادا کیا جن کی بھرپور سپورٹ کے ساتھ وہ یہ فائٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے اپنے مستقبل کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی اگلی فائٹ کولمبیا میں ہوگی، جس کے بعد ان کا ہدف ڈبلیو بی سی گولڈن ٹائٹل جیتنا ہوگا۔