Get Adobe Flash player

وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا

سابق قومی کپتان اور سوئنگ ماسٹر وسیم اکرم نے پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیر باد کہہ دیا ہے جب کہ سابق قومی ٹیسٹ ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق اب مینٹور کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں مینٹور کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوتے ہوئے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلیے نئی ٹیم ملتان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی آل رانڈر محمد حفیظ کو ملتان کا کپتان اور سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردنے کو نائب کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے جبکہ آسٹریلوی پلیئر مائیکل کلارک کوچ کیلیے مضبوط امیدوار ہیں۔وسیم اکرم اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ بطور مینٹور خدمات انجام دے رہے تھے، ان کی زیر نگرانی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں پی ایس ایل کا اولین ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی تھی۔