Get Adobe Flash player

نجم سیٹھی کے چیئرمین بننے کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں

نجم سیٹھی کے چیئرمین پی سی بی بننے کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔سابق چیف ایگزیکٹیو عارف علی خان عباسی نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی الیکشن میں شرکت کے اہل نہیں،اگروہ عہدے پر فائز ہو بھی گئے  توکسی بھی وقت نااہل قرار دیے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے ڈومیسٹک سسٹم کو تبدیل کرنے اور نئے قومی سیزن میں ڈرافٹ سسٹم متعارف کرانے کی  شدید مخالفت کرتے ہوئے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے نظام کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے کہاکہ  پرانے انداز کو تبدیل کرکے بورڈ میں ایک طرح مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علی خان نے کہا کہ نجم سیٹھی عدالت کے روبرو تحریری طورپر الیکشن نہ لڑنے کی یقین دہانی کرا چکے،اس کے باوجود وہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، اس صورت میں چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اگر کسی شخص نے اعلی عدلیہ سے رجوع کیا تو نجم سیٹھی کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔