پی سی بی کے انتخابات میں نجم سیٹھی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن جسٹس (ر) افضل حیدر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، 15 اگست تک ہونے والے انتخابات میں نجم سیٹھی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کرنے کے لئے الیکشن کمیشن.جسٹس (ر) افضل حیدر آئندہ دو سے تین روز میں طریقہ کار کے مطابق نئے گورننگ بورڈ اراکین کے نام الیکشن قواعد وضوابط اور حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، پی سی بی کے نئے گورننگ بورڈ میں لاہور، سیالکوٹ، فاٹا اور کوئٹہ ریجنز کے علاوہ یوبی ایل , حبیب بینک، سوئی سدرن گیس اور واپڈا کے نمائندے شامل ہوں گے پیٹرن انچیف پہلے ہی نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو گورننگ بورڈ میں اپنا نمائندہ مقرر کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کے بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا قوی امکان ہے نجم سیٹھی نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے نئے اراکین سے رابطے کئے ہیں پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین کا انتخاب 15 اگست تک کروادیا جائے گا۔شہریار خان کی سبکدوش ہونے کے بعد چیف الیکشن کمیشن نئے چیئرمین کے انتخاب تک قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔