چیرمین پی سی بی کی اہلیہ کی گاڑی حادثے کا شکار، ڈرائیور زخمی

چیرمین پی سی بی شہریار خان کی اہلیہ کی گاڑی کلر کہار میں حادثے کا شکار ہوگئی، وہ محفوظ رہیں تاہم ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔شہریار خان کی اہلیہ کی گاڑی آج ضلع چکوال کے پرفضا مقام کلر کہار میں حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں وہ خود محفوظ رہیں تاہم ڈرائیور کو چوٹیں آئی ہیں جب کہ حادثے میں ان کی گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ چیرمین پی سی بی شہریار خان کے 3 سالہ عہدے کی میعاد 8 اگست کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد وہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے، وہ دوبارہ چیرمین بننے کیلیے الیکشن کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں اور اب وہ ٹیچنگ کے شعبے میں جانے کا کہہ چکے ہیں۔