Get Adobe Flash player

عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزمات، محمد حفیظ نے بھی ہاتھ جوڑ دیے

عائشہ گلالئی کے چیر مین تحریک انصاف عمران خان پر الزمات پر قومی آل رانڈر محمد حفیظ بھی میدان میں کود پڑے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ روز ایم این اے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ قومی آل رانڈر محمد حفیظ بھی میدان میں کود پڑے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر محتاط انداز میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ  کیا ٹیلنٹ ہے، سستی شہرت (حاصل کرنے کا ذریعہ) اس پیغام کے ساتھ ہی انہوں نے جڑے ہاتھوں والا ایموجی بھی لگایا ہے۔کرکٹر کی اس ٹوئٹ کو 8 ہزار سے زیادہ مرتبہ لائک جبکہ 27 سو سے زیادہ مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے اور اس پر سینکڑوں کمنٹس بھی کیے گئے ہیں۔