وسیم اکرم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈرافٹ سسٹم لانے پر تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے بغیر سوچے سمجھے ڈرافٹ سسٹم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں لاگو کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔وسیم اکرم کا کہنا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے کیا پی سی بی کو صرف یہ پتہ چلا ہے کہ ایک ڈرافٹ سسٹم ہوتا ہے۔ اب معاملے پر سوچ بچار کیے بغیر اس آئیڈیا کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کاپی/پیسٹ کرنا درست نہیں۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان کو بنے 70 سال ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک ہم ایک اچھا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم نہیں لا سکے، قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں فتح خوش آئند اور فتوحات کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔ قومی کرکٹرز ٹی 20 کرکٹ کھیل رہے ہیں جس سے ان کے کھیل میں نکھار آئے گا انہیں انگلینڈ میں کانٹی کرکٹ کھیلنے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔