سرفراز برطانوی شائقین کی بھی آنکھ کا تارا بن گئے

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد برطانوی شائقین کی بھی آنکھ کا تارا بن گئے، یارکشائر میں ان کا ہیروز جیسا خیرمقدم ہو رہا ہے، جمعرات کو وہ ڈربی شائر کے خلاف ٹوئنٹی 20بلاسٹ میں ڈیبیو کریں گے، انھوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن زیادہ تعداد میں اس کلب کو سپورٹ کریں گے، میں ٹیم کو مختصر ترین فارمیٹ میں پہلی ٹرافی جتوانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کانٹی کلب یارکشائر کو جوائن کرچکے اور جمعرات کو ڈربی شائر کے خلاف ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں ڈیبیو کریں گے، ان کی خدمات لیگ رانڈ کے 5 میچز کیلیے حاصل کی گئی ہیں،البتہ ٹیم کے ناک آٹ رانڈ میں پہنچنے کی صورت میں وہ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ کے پارک ایونیو میں شائقین کی ایک بڑی تعداد نے سرفراز کاخیرمقدم کیا، جس میں کرکٹرز ہی نہیں بلکہ 200 سے زائد دیگر افراد بھی موجود تھے، یارکشائر نے قومی ڈیوٹی پر طلب کیے جانے والے آسٹریلوی کرکٹر پیٹر ہینڈزکومب کی جگہ سرفراز سے معاہدہ کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کو بھارت پر فتح دلانے کے بعد وہ انگلینڈ میں پہلی بار ایکشن میں آئیں گے۔