Get Adobe Flash player

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان طویل جھگڑا اختتام پذیر ہو گیا اور فریقین میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔10 ماہ سے زیادہ عرصہ قائم رہنے والے اس تنازع کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہان کے درمیان مذاکرات میلبورن میں ہوئے، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ آئندہ 5 سال کیلیے پے ماڈل پر اتفاق ہوا ہے جو بورڈ کی جانب سے پیش کیے گئے پہلے پروپوزلز سے قطعا مختلف ہے، معاہدے میں اس ماڈل کو پلیئر پیمنٹس اینڈ ریونیو شیئرنگ پرنسپلز کا نام دیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ کرکٹرز ایسوشی ایشن کے سربراہ الیسٹر نکولسن نے کہا کہ نئے معاہدے کے تحت تمام پلیئرز کو ریونیو شیئرنگ میں شریک کیا گیا ہے، اس کے علاوہ شیڈولنگ، گراس روٹ انویسٹمنٹ کے حوالے سے ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔واضح رہے کہ پلیئرز کے اس تنازع کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیموں کے ٹورز متاثر ہو رہے تھے، معاہدہ طے پانے کے بعد اب دورہ بنگلہ دیش کیلیے کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہمفتے ڈارون میں لگے گا۔