سرفرازاحمد کی کانٹی ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کانٹی ڈیبیو کو شاندار کارکردگی سے یادگار بنا لیا۔سرفراز احمد نے یارکشائرکی جانب سے31 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے تاہم ان کی ٹیم کو ڈربی شائر کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکے۔ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں یارکشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سرفراز کی شاندار اننگز کی بدولت 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ڈربی شائر نے اوپنر بلی گوڈل مین (67)اور بعد ازاں وین میڈسن (47)کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ہدف آخری اوورمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سرفرازاحمد نیٹ ویسٹ بلاسٹ میں یارکشائر کی جانب سے مزید 4 میچز کھیلیں گے۔