عامر خان کا اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جب کہ میں ابھی دبئی میں موجود ہوں۔ انہوں نے فریال کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ایک اور ٹوئٹ میں عامر خان کا کہنا تھا کہ فریال نے ہمیشہ مجھ پر جتایا کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی تھی اور وہ شخص اینتھونی جوشوا ہے۔پاکستانی نژاد باکسر نے اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اینتھونی سے کسی قسم کا حسد نہیں رکھتا لہذا اس شخص کی تصویریں بھیجنے کی ضرورت نہیں۔عامر خان کی اہلیہ فریال نے بھی اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم نے اپنے خاندان کو میری وجہ سے نہیں چھوڑا، بلکہ اس وجہ سے چھوڑا کہ انہوں نے تمہیں لوٹا۔ دوسرے باکسر پر تمہارے الزامات صرف اس لیے لگا رہے ہو کیونکہ تمہارا وقت ختم ہو چکا ہے،واضح رہے کہ عامر خان کی اپنے اہلخانہ سے بھی تلخی ہوئی تھی اور وہ اہلیہ کو لے کر والدین سے الگ ہو گئے تھے، باکسر کی نازیبا وڈیو بھی لیک ہوئی تھی جس پر فریال نے کہا تھا کہ ان کے کسی دوست نے یہ حرکت کی ہے۔