آسٹریلوی کرکٹرز تنازع حل ہونے پر خوشی سے سرشار

کرکٹ آسٹریلیا سے اپنی شرائط پر معاوضے کا تنازع حل ہونے پر پلیئرز خوشی سے سرشار ہیں، ٹاپ کرکٹرز نے فریقین میں نئی ڈیل کو سند قبولیت بخش دی ہے۔کھلاڑیوں نے ایسوسی ایشن کی بورڈ سے نئی مجوزہ ڈیل کے حق میں ووٹ دے دیا جو ایک رسمی کارروائی تھی ،پلیئرز یونین کے باس الیسٹر نکولسن نے تصدیق کی کہ نئے معاہدے پر اصولی اتفاق ہونے پر پلیئرز نے انتہائی مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اورکھیل پر توجہ مرکوز کرلی ہے، ملکی میڈیا نے بھی اسے پلیئرز کی فتح قرار دیا، کرکٹ اسٹارز نے تمام شائقین کی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس طویل جدوجہد کے دوران صبر کا مظاہرہ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق ٹیسٹ آل رانڈر شین واٹسن نے کہا کہ آسٹریلیا کے موجودہ کرکٹرز نے اپنے حق میں کھڑے ہوکر بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کیا، اس پر مجھے فخر ہے، موجودہ کپتان اسمتھ نے کہا کہ میں اس معاملے کے حل ہونے پر آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کا مشکور ہوں جس نے پلیئرز کے حق کیلیے بھرپور جدوجہد کی، ہم ایک بار پھر مل کر کام کرتے ہوئے کھیل کو فروغ دینا چاہیں گے، ہماری نگاہیں اب رواں ماہ شیڈول دورئہ بنگلادیش ، پھر دورئہ بھارت اور ہوم گرانڈ پر ہونے والی ایشز سیریز پر ہیں۔