Get Adobe Flash player

پچ کی صورتحال دیکھ کر سری لنکا کو فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا، کوہلی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پچ نے انھیں سری لنکن ٹیم کو فالو آن کرانے پر مجبور کیا۔ویرات کوہلی نے کہا کہ میں حریف سائیڈ کو فالو آن کرانے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا مگر جس طرح سری لنکا کی پہلی اننگز کے دوران بیٹنگ کا رویہ تھا اس نے مجھے میزبان سائیڈ کو فالو آن کرانے پر مجبور کیا، اس طرح کی کنڈیشنز میں آپ کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہیں گے، دوسری باری میں سری لنکا نے بھرپور فائٹ کی، اگر ہمیں وہ کوئی چیلنج بھی دیتے تب بھی ہم اس سے لطف اندوز ہوتے۔