Get Adobe Flash player

نجم سیٹھی بطور چیئرمین پی سی بی کا چار ج کل سنبھالیں گے

پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی بدھ کو اگلے3سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ وہ بدھ کو نئے چیئر میں پی سی بی کا چارج سنبھالیں گیاور شہریار خان کی جگہ منتخب ہوں گے۔پی سی بی کے سر پرست اعلی اور وزیر اعظم نے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو گورننگ بورڈ میں نامزد کیا ہے جبکہ پی سی بی کا نیا گورننگ بورڈ بھی3 سال کے لئے چارج سنبھا لے گا۔نئے گورننگ بورڈ میں 4 ڈپارٹمنٹس یو بی ایل، حبیب بینک، سوئی گیس اور واپڈا جبکہ4 ریجنز لاہور ، کوئٹہ، فاٹا اور سیالکوٹ کے نمائندے شامل ہوں گے۔چیئرمین بننے سے قبل نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 سابق چیئرمینوں خالد محمود اور لیفٹنٹ جنرل (ر)توقیر ضیا  نے چیئرمین کے عہدے کے لئے نجم سیٹھی کو سب سے اہل امیدوار قرار دیا ہے۔خالد محمود کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی ایک بڑے صحافی ہیں میں ابتدا میں ان کے بارے میں شکوک و شبہات میں مبتلا تھے لیکن ان کے کام کرنے کے انداز کو دیکھنے کے بعد میری رائے یہی ہے کہ نجم سیٹھی ہی کو پی سی بی چیئرمین ہونا چاہیے۔ وہ قابل شخص ہیں جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کرائی اور اب میں ان کی صلاحیتوںکا قائل ہوگیا ہوں۔جنرل توقیر ضیا نے کہا کہ پی سی بی کو اس وقت نجم سیٹھی سے بہتر شخص نہیں مل سکتا۔ اگر میں اس عہدے کے لئے نامزد ہوتا تو نجم سیٹھی کے حق میں دستبردار ہوجاتا اورمیں خود بھی اس عہدے کے لئے نجم سیٹھی ہی کو لگانے کی سفارش کرتا۔ وہ پاکستان سپر لیگ کرانے کے بعد ایک اچھے ایڈ منسٹریٹر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔