Get Adobe Flash player

نجم سیٹھی بلا مقابلہ پی سی بی کے چیئرمین منتخب

معروف مبصر نجم سیٹھی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا جس میں نجم سیٹھی کو بلا مقابلہ پی سی بی چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ وہ تین سال کے لیے بورڈ کے چیرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔نئے گورننگ بورڈ میں 4 ڈپارٹمنٹس یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی، جب کہ ریجنز میں لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ اور ایڈہاک کا شکار فاٹا شامل ہیں۔ پی سی بی کے نئے سربراہ کی سلیکشن کیلیے نئے گورننگ بورڈ کے چند ارکان کی گزشتہ روز ہی لاہور آمد ہوگئی تھی، جب کہ دیگر ارکان بدھ کو اجلاس کیلیے پہنچے۔