Get Adobe Flash player

معین علی کا شراب کے ساتھ جشن منانے سے انکار

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم میں فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے آل رانڈر معین علی نے ٹرافی کے حصول کے بعد ٹیم کے ساتھ جشن نہیں منایا کیونکہ انگلش کرکٹرز نے اس دوران وائن ایک دوسرے پر انڈیلنا تھی۔حالیہ سیریز میں معین علی 4 میچوں میں 250 رنز بنانے کے علاوہ 25 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بنے، ان شاندار کارکردگی پر وہ مین آف دی سیریز قرار پائے تھے لیکن جب سیریز میں کامیابی کے بعد ٹرافی ملنے کا وقت آیا تو معین علی نے ساتھی کرکٹرز کیساتھ جشن منانے سے انکار کر دیا۔جشن منانے سے قبل کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں انگلش پلیئرز وائن کی بوتل اٹھائے ہوئے جشن منانے کیلیے تیار کھڑے ہیں جبکہ معین علی وہاں سے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، آل رانڈر کی جانب سے جشن میں شرکت نہ کرنے پر سوالات اٹھائے گئے تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ معین علی نے جیت کا جشن منانے کیلئے وائن ایک دوسرے پر انڈیلنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ جشن نہیں منایا اور وہاں سے چلے گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بحیثیت مسلمان اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ معین علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش ٹیم اپنی سرزمین پر 19 سال کے طویل عرصے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی تھی۔