Get Adobe Flash player

انضمام الحق جونیئر پلیئرز کو زیادہ مواقع دینے کے خواہاں

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جونیئر پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے حق میں ہوں خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان پلیئرز کی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کی ڈرافٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انضمام الحق نے کہا کہ نئے پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی کیلیے تمام سلیکٹرز، کوچز اور کپتانوں نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، ایونٹ میں اچھا کمبی نیشن دیکھنے کو ملے گا۔انضمام الحق نے کہا کہ ڈرافٹنگ میں شامل تمام سینئر پلیئرز بھی شریک ہوں گے، عید کے بعد پلیئرز کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا اور ایونٹ کی تیاریوں کیلیے لوکل ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے ٹاپ پرفارمرز کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے اور مسلسل اچھی پرفارمنس پر قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ قومی ٹیم میں شامل نوجوان پلیئرز کی ٹیموں کے خلاف شاندار پرفارمنس سے ڈومیسٹک کرکٹ کر بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے، ان کے ساتھ کھیلنے والے پلیئرز میں بھی کارکردگی دکھانے کا عزم پیدا ہو گا۔