Get Adobe Flash player

وسیم اکرم کی اہلیہ کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی کرکٹ سٹار وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی یونیورسٹی میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کے دوران سٹار فاسٹ باولر وسیم اکرم کی اہلیہ بھی پاکستانی رنگ میں رنگ گئی اور انہوں نے جم کر ڈانس کیا۔تاہم ڈانس کی ویڈیو بھی بنائی جو ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاونٹ سے شیئر کی اور اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔