Get Adobe Flash player

پشاور زلمی چین میں بھی دوستی کے رنگ بکھیرے گی

پاکستان سپر لیگ چیمین پشاور زلمی پاکستان اور چین کے درمیان عظیم دوستی کے رشتے کو مزید مظبوط کرے گی۔پشاوع زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی چینی حکام کی دعوت پر آیندہ ماہ چین کا دورے کریںگے اور چین کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل چین میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے پلان ترتیب دیں گے۔پاکستان کے دورے پر آنیوالے چینی مہمان  چائنا  اکیڈمی آف  سوشلسائنسز کے صدروے گوانگ وانگ  اور سی پیک ایڈوئزری کمیٹی کے وائس چیئر مین  بیگاچائونے لاہور میں پشاور زلمی کیچیئرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کی۔معزز چینی مہمانوں نے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی کامیابی پر جاوید آفریدی کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی انہیں چین میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے دورہ چین کی دعوت دی ۔جاوید آفریدی نے شکریہ کے ساتھ دعوت قبول کرلی۔چیرمین پشاور زلمی آیندہ ماہ چین کا دورہ کرے چینی کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے.تمام پاکستان کی طرح پشاور زلمی کو بھی ہمالیہ سے کے پہاڑوں سے بلند پاک چین دوستی پر فخر ہے اور اس عظیم دوستی کو مزید مظبوط کرنے میں پشاور زلمی اپنا کردار ادا کرے گی ۔(رڈ)