عامرخان فریال کو دو سال سے طلاق دینا چاہتے تھے، دوستوں کا دعویٰ

باکسرعامر خان کے دوستوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ فریال کو گزشتہ دوسال سے طلاق دینا چاہتے تھے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم علیحدگی کی خبروں کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے ملکی و بین الاقوامی میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ دونوں کے رشتے کے حوالے سنسنی خیز انکشافات سامنیآرہے ہیں جب کہ اپنے گھریلو معاملات کو میڈیا پر اچھالنے کا سہرا بھی ان دونوں کے سر ہی جاتا ہے جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے نجی معاملات کو پوری دنیا کے سامنے لا رہے ہیں ، دونوں کیگھریلو ڈرامے میں آنے والے اتار چڑھا کو نہ صرف میڈیا مزے لے لے کر شائع کررہا ہے بلکہ لوگ بھی اس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عامر خان کے دوستوں نے دعوی کیا ہے کہ عامر خان اپنی اہلیہ سے بے حد تنگ تھے اور گزشتہ دوسال سے انہیں طلاق دینا چاہتے تھے، عامر کاکہنا تھا کہ وہ گھر میں نہیں بلکہ جہنم میں رہتے ہیں، وہ اپنی شادی سے اتنے دلبرداشتہ تھے کہ انہوں نے شراب نوشی بھی شروع کردی تھی۔