Get Adobe Flash player

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کرئیر کی آخری دوڑ بھی ہارگئے

دنیا کے تیزترین ایتھلیٹ کا اعزاز رکھنے والے یوسین بولٹ اپنے کرئیر کی آخری دوڑ میں بری طرح ہار گئے۔لندن میں جاری عالمی مقابلوں میں ہونے والی مردوں کی 4100 میٹر ریس میں یوسین بولٹ اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ جمیکا کی نمائندگی کررہے تھے جب کہ ان کے مدمقابل برطانیہ اور جاپان کی ٹیمیں تھیں۔ریس میں یوسین بولٹ صرف 50 میٹر ہی بھاگے تھے کہ وہ لڑکھڑا گئے اور قلابازیاں کھاتے ہوئے منہ کے بل زمین پر گر پڑے۔ یوسین بولٹ کے  بری طرح زخمی ہونے کے بعد انہیں ساتھیوں کی مدد سے وہیل چئیر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔  یوسین بولٹ کے ریس سے باہر ہونے کے بعد برطانوی ٹیم نے پہلی مرتبہ مردوں کی 4100 میٹر ریس میں طلائی کا تمغہ حاصل کیا۔