Get Adobe Flash player

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں 8 سال بعد پاکستان میں کرکٹ بحالی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھیلنگا سوماتھیپالا نے بتایا کہ سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی ہے جہاں وہ تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گے جن میں سے ایک میچ لاہور میں ہوگا۔تھیلنگا سوماتھیپالا اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ماہرین نے پاکستان کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ہے، وہاں معاملات مثبت نظر آئے ہیں اور ملک بھر کے حالات مزید بہتر ہورہے ہیں، خاص طور پر لاہور کے حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ستمبر میں تین میچز ہوں گے جن میں سے کم از کم ایک میچ ہم لاہور میں کھیلنا پسند کریں گے۔آئی سی سی بھی پاکستان میں کرکٹ بحالی کی خواہاں ہے اور تین میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے اگلے ماہ ورلڈ الیون کے پاکستان ٹور کی حمایت کررہی ہے جو سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔