ماریہ طور نے جشن آزادی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

قومی اسکواش اسٹار ماریہ طور نے جشن آزادی اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔لاہور میں جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں قومی اسکواش کھلاڑی ماریہ طور نے اپنی حریف فائزہ ظفر کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔دوسری جانب جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا مینز ٹائٹل طیب اسلم نے جیتا، طیب نے فرحان زمان کو 2-3 سے شکست دی۔واضح رہے کہ ماریہ طور پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کی بہن ہیں اور انہوں نے اپنے ایک بیان میں سیاست میں بھی آنے کا اشارہ دیا تھا۔