شاہد آفریدی پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور دوستی دیکھنے کے خواہاں

اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی پاکستان اور بھارت کے درمیان پیار، محبت، امن اور دوستی دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔بھارت کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سرحد کے دونوں طرف امن اور محبت کی فضا دیکھنا چاہتے ہیں جب کہ ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اس لئے امن، برداشت اور محبت کو پروان چڑھنے دیا جائے۔کرکٹ کے میدانوں میں بھارتی بولرز کے چھکے چھڑانے والے آفریدی کے انڈین پلیئرزکے ساتھ بہت اچھے مراسم ہیں۔ حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی فانڈیشن کی پاکستان میں اسپتال بنانے کی فنڈ ریزنگ مہم میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے اپنا بیٹ عطیہ کیا ہے۔ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میں 3 جنگیں بھی ہو چکی ہیں تاہم 2 ممتاز کرکٹرز کے درمیان تبادلے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی راہ ہموار ہو گی۔