Get Adobe Flash player

رانا ٹنگا نے سری لنکن بورڈ کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش پر بورڈ کے سربراہ تھلنگا سماتھی پالا سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس شرمناک شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بورڈ سربراہ کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں رانا ٹنگا نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ اس وقت خراب ترین دور سے گزررہی ہے، اسکی ذمہ داری صرف پلیئرز پر نہیں ڈال سکتے، ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی اور اسکی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔