Get Adobe Flash player

انٹرنیشنل الیون کا دورہ پاکستان ، آئی سی سی سکیورٹی ٹیم پنجاب پولیس کیساتھ کام کریگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ورلڈ الیون کا دور پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کی کامیابی کی بنیاد پر سری لنکن ٹیم ایک یا دو ٹی 20 میچز کھیلنے پاکستان آئے گی ،آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم ایک دو روز میں پاکستان پہنچ رہی ہے جو ورلڈ الیون کے دور پاکستان کے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں پنجاب پولیس کے ساتھ کام کرے گی اور یہ ٹیم ورلڈ الیون کے دورہ تک پاکستان میں ہی رہے گی۔ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی کا یونی ویژن نیوز سے کہنا تھا کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی جائے اور سکیورٹی کی صورتحال ٹھیک کی جائے ،فیکا کے نمائندوں کے پاکستان آنے اور سکیورٹی کلیئرنس رپورٹ دینے کے بعد سری لنکا کو سکیورٹی کے محض سرسری جائزے کی ضرورت رہے گی۔ورلڈ الیون کے دورے سے ایک پاورفل سگنل جائے گا اور اسی بنیاد پر سری لنکا نے پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکا کو یہ احساس دلایا ہے کہ وہ بھی 30 سال تک دہشتگردی کا شکار رہے اور اس عرصے میں پاکستان نے ان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا اور اب پاکستان کو ان کی مدد کی ضرور ت ہے۔