مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عمر اکمل کے الزام کے جواب میں کہا کہ میں نے عمر اکمل کو گالیاں نہیں دیں بلکہ انہیں اپنے رویے میں بہتری لانے کا کہا تھا تاہم عمر اکمل اس معاملہ میں بالکل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔