Get Adobe Flash player

حسن علی کمر میں تکلیف کے باعث دوسرے میچ سے آئوٹ

ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مابین آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک دھچکا لگا ہے، پیسر حسن علی کمر میں تکلیف کی وجہ سے دوسرا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر گزشتہ روز شدید حبس اور گرمی میں بولنگ کی وجہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسرا میچ نہیں کھیل سکیں گے ، ان کی جگہ فاسٹ بولر عثمان شنواری یا محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور کا موسم گرم اور حبس زدہ تھا جس کی وجہ سے کرکٹرز پسینے میں شرابور نظر آئے، اسٹنیڈز میں شائقین کا بھی حبس اور گرمی سے برا حال رہا۔ احمد شہزاد بیٹنگ کے دوران پٹھے کے کھچا کا شکار ہوئے اور طبی امداد لینے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کے قابل ہوئے۔