Get Adobe Flash player

پاکستانی قوم نے جس طرح خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے، پال کالنگ ووڈ

سابق انگلش کپتان پال کالنگ وڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے جس طرح ورلڈ الیون کو خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے اور پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنے کا ہمیشہ ہی لطف آیا جب کہ تمیم اقبال نے کہا پاکستان میں سیکیورٹی بہت بہترین ہے۔ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں تمیم اقبال اور پال کالنگ وڈ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں سابق انگلش کپتان پال کالنگ وڈ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے جس طرح ورلڈ الیون کو خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے، ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو یکجا ہونے میں مشکلات ہوئیں لیکن پاکستانی کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا ہمیشہ ہی لطف آیا ہے، 2005  میں لاہور میں میری کارکردگی بہت شاندار رہی۔پال کالنگ وڈ نے کہا کہ میں 2011 میں ریٹائر ہونے کے باجود کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں جب کہ سیموئیل بدری کی ٹیم میں شمولیت سے کمبی نیشن بہتر ہو گا اور دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔