Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں حریف باکسر ایرون کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔پاناما میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد وسیم نے مخالف باکسرایوان ٹریجوس کو تیسرے رانڈ میں ناک آٹ کرکے ورلڈ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ رواں ماہ 7 جولائی کو انہوں نے الواریز کو ناک آٹ کرکے اپنی چھٹی فائٹ جیتی تھی ، وہ اس فائٹ کیلئے پاناما میں گزشتہ ماہ سے تیاریاں کررہے تھے ، فائٹ جیتنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے والدین

...تفصیل

وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم اب تک نہیں ملی، یونس خان

سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم اب تک نہیں ملی۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر اب بھی پذیرائی ہورہی ہے، البتہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ رقم کے حوالے سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، اگر مل گئی تو وعدے کے مطابق اسے کسی فلاحی ادارے میں دیدوں گا۔یونس خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں اس سوال کا جواب سوچ کرنہیں آیا کہ وہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ

...تفصیل

برازیل میں فٹبال میچ کور کرنیوالے رپورٹر کو موت کی دھمکیاں

برازیل میں فٹبال میچ کور کرنے والے رپورٹر کو موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔برازیل میں کلب فٹبال میچ کے دوران فرائض انجام دینے والے ٹی وی رپورٹر کو موت کی دھمکیاں ملنے لگیں، کوپا ڈو برازیل کے کوارٹر فائنل میں شریک ٹیم سانتوس کی جانب سے ایرک فاریا پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنا کام کرنے کے بجائے آفیشلز کی توجہ منتشر کرنا چاہی، اس الزام کے بعد رپورٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں تاہم انہوں نے کھیل پر کسی بھی انداز میں اثر انداز ہونے کا الزام رد کردیا ہے۔

 

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اجازت دی تو ورلڈ الیون 12 ستمبر کو پاکستان آئے گی جب کہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے جانے سے پی سی بی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، چیرمین پی سی بی کا الیکشن لڑنے کیلئے میرے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا، پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ

...تفصیل

آل رائونڈرز کی تلاش، عبدالرزاق میدان میں آ گئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق آل رانڈز کی تلاش کیلیے میدان میں آ گئے۔عبدالرزاق نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی نے ثابت کر دیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سمیت دیگر مسائل کے باوجود پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، اگر نچلی سطح پر بھرپور کام کیا جائے تو بڑی تعداد میں باصلاحیت پلیئرزغیرمعمولی کھیل سے ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔265 ون ڈے میچز میں5080 رنز بنانے اور 269 وکٹیں لینے والے عبدالرزاق نے کہا کہ حالیہ کامیابی کے باوجود پاکستان کو باصلاحیت آل رانڈرز کی کمی

...تفصیل

ایم ایس دھونی ایک بار پھر قانونی مشکلات کا شکار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی ایک بار پھر قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔بھارتی عدالت میں دو حریف کمپنیوں جمز اینڈ فٹنس کے ساتھ معاہدہ کرنے پر سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسٹار کرکٹر نے پہلے ہی فٹنس چین سپورٹس فٹ کے ساتھ خصوصی معاہدہ کر رکھا ہے جس کے بعد انہوں نے ایک دوسری چین فِٹ 7 سے بھی معاہدہ کر لیا۔درخواست میں کہا گیا کہ قواعد کی رو سے دھونی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے اس لیے دوسری

...تفصیل