Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

پشاورمیں کرکٹ میچ میں جھگڑا، بیٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

صوبائی دارالحکومت میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے دوران بیٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی کے رہائشی محمد حمزہ نے بتایا ہے کہ اس کا چچا زاد بھائی ابراہیم گرانڈ میں میچ کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس کا سید ولی شاہ  اور رحمت نامی لڑکوں سے جھگڑا ہو گیا۔ ملزمان نے مشتعل ہو کر اسے بیٹ سے مارنا شروع کر دیا جس سے ابراہیم شدید زخمی ہوگیا اسے تشویشناک حالت میں اپستال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

...تفصیل

عبدالقادر کی پی سی بی میں سابق پلیئرز کو شامل کرنے کیلئے درخواست

سابق قومی لیگ اسپنر عبدالقادر نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ پی سی بی میں سابق کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جس طرح پیٹرن انچیف پی سی بی نے گورننگ بورڈ میں دو اراکین کو نامزد کیا۔ریجنز کے ٹاپ عہدوں کیلئے ٹیسٹ کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے۔ ان کا موقف تھا کہ شہریار خان اور نجم سیٹھی کرکٹرز نہ ہوتے ہوئے بھی پی سی بی کے معاملات کو چلا رہے ہیں جبکہ ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ گورننگ بورڈ کے دو اراکین کو

...تفصیل

کام سے عاری ذاکر خان بورڈ پہ ''بھاری ''، ہر ماہ تنخواہ جاری

انڈر 19 ورلڈ کپ 2016 میں منیجر کے عہدے پر کام کرنے والے ذاکر خان ڈیڑھ سال سے بغیر کام کئے بورڈ سے تنخواہ لے رہے ہیں۔ ذاکر خان کرکٹ بورڈ کے لئے گلے کی وہ ہڈی بن چکے ہیں جسے وہ نگل سکتا ہے نہ اگل سکتا ہے۔ سیاسی چپقلش بڑھنے سے ذاکر خان کا زیادہ وقت کرکٹ بورڈ کے بجائے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ گزر رہا ہے۔ عمران خان کے کیری پیکر اورکاؤنٹی کرکٹ انتظامیہ کے حوالے سے تمام تر معاملات ذاکر خان دیکھ رہے ہیں مگر بورڈ سے غیر حاضری پر ان کی تنخواہ کاٹی جاتی ہے اور نہ ہی کوئی نوٹس جاری

...تفصیل

شین وارن نے نیا روپ دھار لیا

وہ جب گزشتہ روز جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے لئے گراؤنڈ میں آئے تو ان میں تبدیلی دیکھ کر شائقین خوش ہوگئے جبکہ ان کی سابق منگیتر ہالی ووڈ اداکارہ لز ہرلے نے 47سالہ شین وارن کے داڑھی رکھنے پر حیرانگی ظاہرکی ہے۔ ان کے بیٹے نے بھی داڑھی رکھنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرہ کیا۔


پاکستان عالمی ٹینس مقابلوں کیلیے محفوظ ملک قرار

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے منیجر ایونٹس اینڈ ٹریننگ فرینک نے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی ٹینس کے مقابلوں کیلیے محفوظ ملک ہے، دسمبر میں ڈیوس ٹینس کپ ٹائی کا انعقاد ٹینس کے مستقبل کی روشن مثال ہوگا۔سید دلاور عباس پاکستان ٹینس کمپلیکس میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں آئی ٹی ایف آفیشل نے کہا کہ پاکستان ایشین اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کا اہم ترین رکن ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مسائل سے آگاہ ہیں تاہم پی ٹی ایف

...تفصیل

گال ٹیسٹ میں سری لنکا مشکلات کا شکار

گال ٹیسٹ میں سری لنکا بھارت کے خلاف مشکلات کا شکار ہے۔گال ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 600 رنز بنانے کے بعد میزبان بیٹنگ کو بھی نشانے پر رکھا ، صرف 154 رنز پر آدھی سری لنکن سائیڈ پویلین واپس لوٹ چکی، فالو آن سے بچنے کیلیے مزید 247 رنز درکار ہیں۔سابق کپتان انجیلو میتھیوز 54 رنز کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، اپل تھارنگا نے 64 رنز بنائے۔ اس سے پہلے بھارتی ٹیم کی جانب سے چتیشور پجارا نے 153 اور اجنکیا راہنے نے 57 رنز بنائے، ہردیک پانڈیا بھی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے، نوان پردیپ نے 6

...تفصیل