Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

وقار یونس عظیم کرکٹر لیکن ناکام کوچ تھے، کامران اکمل

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے وقار یونس کو ناکام کوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وقار یونس ایک عظیم کرکٹر ضرور تھے لیکن کوچنگ میں قطعی طور پر ناکام رہے، ان کے غلط فیصلوں نے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جب کہ ان کو تجربات کا بہت شوق تھا جس کی وجہ سے سینئرکرکٹرز کی اکھاڑ پچھاڑ کرتے رہے اور قومی ٹیم 2 سال پیچھے چلی گئی۔کامران اکمل نے کہا کہ اختلافات اور

...تفصیل

نیمار پر عائد ٹیکس چوری کے الزامات رد

اسٹار فٹبالر نیمار کو برازیلین عدالت نے ٹیکس چوری کے الزام سے بری کردیا۔برازیل کے ایک جج نے اسٹار فٹبالر نیمار پر عائد ٹیکس چوری کے الزامات رد کرتے ہوئے انھیں کرمنل چارجز سے بری کردیا۔ برازیلین فٹبالر کے والد ڈی سلوا سانتوز کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑی خوشی کی بات ہے، نیمار پر سے تمام ٹیکس چوری کے الزامات ختم ہوگئے ہیں، یہ معاملہ اب آفیشل طور پر ختم ہوچکا اور ہماری جانب سے کیے گئے تمام تر اقدامات کو قانون کے اندر قرار دیا گیا ہے۔

 

فخر زمان بھی کانٹی کرکٹ کھیلیں گے، معاہدہ طے پا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کانٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کانٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ ہو گیا ہے، پی سی بی ذرائع کے مطابق اوپنر کو 4 ہفتے کے لیے سمر سیٹ کی جانب سے کھیلنے کے لیے این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کی فی الحال کوئی انٹرنیشنل

...تفصیل

سری لنکن کرکٹ ٹیم کاپھر پاکستان کا دورہ منسوخ

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اکتوبر میں سیریز طے ہے،پی سی بی حکام نے سری لنکن بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھجوائیں، چیئرمین پی سی بی کے مطابق سری لنکن حکام نے حامی بھرنے کے بعد اب معذرت کرلی ہے۔سریلنکن ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد اب سیریز کے تمام میچز یواے ای میں ہی ہوں گے، میچز کی تاریخیں سریلنکن بورڈ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہیں۔

پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی مہم ختم ہوگئی

پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی مہم ختم ہوگئی،بطور چیئرمین انتخاب کے بعد نجم سیٹھی کو بی پلان پر عمل درآمد کی ضرورت نہیں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن مکمل ہونے کے بعد گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ لیگ کو ایک کمپنی کا درجہ دیںگے،کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑی رہی کہ فیصلے کا مقصد اپنے اقتدار کو دوام بخشنا ہے،پی سی بی کا چیئرمین تبدیل بھی ہوجائے تو پی ایس ایل کی الگ سلطنت پر ان کی حکمرانی برقرار رہے گی،اس حوالے سے پیش رفت جاری تھی۔سابق کرکٹرز کی جانب سے آواز اٹھائے

...تفصیل

ملک کرکٹ سے محروم،اسٹیڈیمز پر دولت لٹانے کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سے محروم اسٹیڈیمز پر دولت لٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا،نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر ومرمت پر ایک ارب سے زائد رقم خرچ کی جائیگی، اس ضمن میں ٹینڈرز دوبارہ جاری کر دیے گئے، منصوبہ مکمل کرنے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیز بڈز 9اگست تک جمع کرائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی میدان طویل عرصے سے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی سے محروم ہیں،  فوری طور پر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا امکان بھی نظر نہیں آ رہا، مگر پی سی بی نے میگا پروجیکٹس پر بھاری دولت لٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، نیشنل

...تفصیل