Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

پاکستان کو کرکٹ میں تنہا نہیں کیا جا سکتا، مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرکٹ میں تنہا نہیں کیا جا سکتا، ورلڈ الیون کا ٹور ضرور ہو گا اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ناقابل یقین کوششیں کر رہا ہے، پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنا بہت مشکل ہے۔ ورلڈ الیون پاکستان کا ٹور ضرور کرے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی۔مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ابھی کوئی سیریز

...تفصیل

حسن علی نے چیمپیئنزٹرافی میں عمدہ کارکردگی کی وجہ بتادی

آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے بہترین بولرز کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کارکردگی میں نکھار کپتان سرفرازاحمد کی ڈانٹ کے بعد آیا۔چیمپیئنز کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے احسن علی کا کہنا تھا کہ کپتان سرفرازاحمد انہیں گراو نڈ میں بہت ڈانٹتے تھے کیونکہ ان پر قیادت کی بھاری ذمہ داری تھی۔ کپتان کی ڈانٹ نے انہیں اچھی کارکردگی میں مدد فراہم کی۔حسن علی نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف فائنل میں ان کے ذہن میں بس یہی تھا کہ پاکستان کیلئے اچھا کھیلنا ہے

...تفصیل

پی سی بی کرپشن قانون تبدیل،پی ایس ایل کے فکسروں کو رعائت مل گئی

پاکستان سپرلیگ2کے دوران منظرعام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کااگلے ماہ فیصلہ بھی متوقع ہے تاہم حتمی فیصلہ آنے سے قبل ہی پی سی بی نے اپنے اینٹی کرپشن کوڈمیں ترمیم کرکے فکسروں کو رعائت دیدی ہے۔فکسرزاب ملنے والی رعائت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے خلاف کسی بھی فیصلے کیخلاف اپنے ہی ملک میں اپیل کرسکیں گے۔اس سے قبل پابندی یاجرمانے کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں کو لوزان(سوئٹرزلینڈ)کی ثالثی عدالت میں اپیل کرنا پڑتی تھی جس سے ان کا بے تحاشا خرچ ہوتا تھا۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے

...تفصیل

عمراکمل اوراحمد شہزادہیڈکوچ مکی آرتھرکیلئے بھی ولن بن گئے

ماضی میں کئی کوچز اور کپتانوں کی گڈبک سے خارج ہونے والے پاکستانی کرکٹرز احمد شہزاد اور عمراکمل ہیڈکوچ مکی آرتھر کیلئے بھی ہیروکے بجائے ویلن بن گئے ہیں۔مکی آرتھر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 پر اپنی رپورٹ (آج)جمعرات کو پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کو دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ نے اپنی رپورٹ میں احمد شہزاد پرعدم اطمینان کااظہارکیا ہے اور عمراکمل کے بارے میں کہا ہے کہ اس جیسی مثالیں جونیئرزکے سامنے نہیں آنی چاہییں۔واضح رہے کہ ماضی میں سابق کوچ وقاریونس اورکپتان مصباح الحق بھی انہی دونوں

...تفصیل

پی سی بی کا محسن حسن خان کو نئی ذمہ داری دینے پرغور

قومی ویمنز ٹیم کی آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ2017 میں کارکردگی مایوس کن رہی، ٹیم ایونٹ میں سات میچز میں سے ایک بھی نہ جیت سکی۔ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچ صبیح اظہر کے درمیان تنازعات کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ پی سی بی نے ٹیم میں اکھاڑپچھاڑ کا عندیہ دیتے ہوئے کوچ کو بھی فارغ کردیا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ ویمن ٹیم کی کوچنگ سابق کرکٹر محسن حسن خان کو سونپنے پر غور کررہا ہے۔ چیئرمین شہریارخان علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ۔ محسن خان کو کوچ لگانے کا حتمی فیصلہ اور باقاعدہ اعلان شہریارخان وطن واپسی کے بعد

...تفصیل

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل کا بے گناہی پر اصرار

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل اپنی بے گناہی پر اصرار کرنے لگے۔پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹریبیونل کی کارروائی کے دوران برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجر آپریشنز اینڈریو کی گواہی کے موقع پر یہ بات سامنے آئی کہ اسکینڈل میں مبینہ طور پر عمراکمل اور محمد سمیع بھی ملوث ہیں، ٹھوس شواہد سامنے آنے پر کوئی حتمی بات کہی جاسکے گی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہاکہ مجھے اس کیس میں گھسیٹا جا رہا تھا، میں پی سی بی کا شکرگزار ہوں کہ اس نے معاملے کی چھان بین کرکے واضح کیا کہ میرا

...تفصیل