Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

عبدالقادر نے گورننگ بورڈ کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے موجودہ گورننگ بورڈکی اہلیت پر ہی سوال اٹھا دیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ پی سی بی کرکٹرز کی جاگیر ہے،گورننگ بورڈ تمام سابق کھلاڑیوں پر مشتمل ہونا چاہیے، ماضی کے عظیم لیگ اسپنر کی رائے میں نجم سیٹھی کی اصل قابلیت سیاست میں ہے،وہ کرکٹ بورڈ کا سربراہ بننے کے بجائے سیاستدان بنیں، شکیل شیخ سمیت متعدد افراد بورڈ پر بوجھ ہیں، ایسے افراد خود ہی اپنے عہدے چھوڑ دیں،انکار کی صورت میں انھیں نکال دینا چاہیے۔ وہ گزشتہ روز نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کر رہے

...تفصیل

پی سی بی نے ورلڈ الیون کے میچز ضمنی الیکشن سے پہلے ختم کرنے کی حامی بھر لی

پنجاب حکومت کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے میچز ضمنی الیکشن سے پہلے ختم کرنے کی حامی بھر لی۔   پی سی بی کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچز کی راہ میں صرف امن و امان کی صورت حال ہی حائل ہو سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کی ہر صورت پاکستان آمد کو یقینی بنانے کیلئے  پی سی بی نے پنجاب حکومت کی بات مان لی ، پی سی بی اعلی عہدیدار کے مطابق تمام معاملات درست اور مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔ مالی معاملات سیریز کے انعقاد میں حائل نہیں ہوں گے ۔سیریز مہنگی ضرورہے لیکن

...تفصیل

عمر اکمل کا قومی ٹیم میں واپسی کیلئے انوکھا انداز,لاہور میں سخت پریکٹس شروع کر دی

کرکٹر عمر اکمل کا قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلئے انوکھا انداز اپنا لیا، پہلے پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ ادھورا کیمپ چھوڑ کر برطانیہ گئے اور اب لاہور میں سخت پریکٹس شروع کر دی ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق عمر اکمل کوزیادہ سے زیادہ رننگ کی ہدایت کی گئی ۔مگر نجی خرچ پر برطانیہ جانے والے عمر اکمل نے ایک بار پھر پی سی بی ٹرینرز کی ہدایات ہوا میں اڑائی اور برطانوی ٹرینر کی زیرنگرانی جم کی مختلف ویڈیوز پوسٹ کرتے رہے اور ٹیم میں واپسی کا اعلان بھی کیا۔انگلینڈ سے واپسی پر بھی عمر اکمل نیشنل کرکٹ اکیڈمی نہیں

...تفصیل

نجم سیٹھی بطور چیئرمین پی سی بی کا چار ج کل سنبھالیں گے

پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی بدھ کو اگلے3سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ وہ بدھ کو نئے چیئر میں پی سی بی کا چارج سنبھالیں گیاور شہریار خان کی جگہ منتخب ہوں گے۔پی سی بی کے سر پرست اعلی اور وزیر اعظم نے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو گورننگ بورڈ میں نامزد کیا ہے جبکہ پی سی بی کا نیا گورننگ بورڈ بھی3 سال کے لئے چارج سنبھا لے گا۔نئے گورننگ بورڈ میں 4 ڈپارٹمنٹس یو بی ایل، حبیب بینک، سوئی گیس اور واپڈا جبکہ4 ریجنز لاہور ، کوئٹہ، فاٹا اور سیالکوٹ کے نمائندے شامل

...تفصیل

عہدہ چھوڑتے ہی رائے تبدیل ؛ شہریار نے غیر سیاسی پیٹرن انچیف کیلئے آواز اٹھا دی

چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کے بعد شہریارخان نے غیرسیاسی پی سی بی پیٹرن انچیف کیلیے آواز اٹھا دی۔شہریارخان نے 2014میں پی سی بی کی سربراہی سنبھالی اور اب تین سال مکمل ہونے پر سبکدوش ہو گئے، ان کا تقرر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے نجم سیٹھی کے ساتھ گورننگ بورڈ میں شمولیت کے بعد ہی ہوا تھا، مگر اب شہریارخان کی سوچ تبدیل ہو چکی، انھوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن ان چیف غیرسیاسی شخصیت کو ہونا چاہیے کیونکہ سیاسی لیڈر کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کس طرف رخ کر لیتے ہیں،وہ اپنے

...تفصیل

کرکٹ کے معاملات ایک بار پھر نان کرکٹرز چلائیں گے

کرکٹ کے معاملات ایک بار پھر نان کرکٹرز چلائیں گے، نئے پی سی بی گورننگ بورڈ میں بھی کوئی سابق کھلاڑی شامل نہیں۔پی سی بی میں گزشتہ کئی برسوں سے اہم معاملات نان کرکٹرز ہی سنبھال رہے ہیں، شہریار خان کے دور میں گورننگ بورڈ میں کوئی سابق کھلاڑی شامل نہ تھا، جب اس حوالے سے میڈیا میں تنقید ہوئی توسابق کرکٹر مدثر نذر کی سربراہی میں ایک کرکٹ کمیٹی بنا دی گئی جس کے ارکان اقبال قاسم، ندیم خان اور سابق ویمن کھلاڑی عروج ممتاز تھیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک برس سے زائد وقت گزرنے کے باوجود اس کمیٹی کے دو ہی

...تفصیل