Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

کریبیئن پریمیئر لیگ؛ سمیع کی شاندار بولنگ کی بدولت جمیکا تلاواز فتحیاب

کریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستانی پلیئرز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، محمد سمیع نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے جمیکا تلاواز کو بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف کامیابی دلا دی۔تلااواز نے 5 وکٹوں پر 154 رنز بنائے، آندرے میک ہرٹی 60 اور شکیب الحسن 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، وہاب ریاض نے 4 گیندوں پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بارباڈوس کی جانب سے کیرن پولارڈ کی طوفانی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ناکام ٹیم کے کپتان نے 33 گیندوں پر 6 چھکوں اور 2

...تفصیل

کولمبو ٹیسٹ میں بھارتی پلیئرز نے کئی ریکارڈ الٹ پلٹ دیے

دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈ الٹ پلٹ کر رکھ دیے، بھارت کی مسلسل سیریز فتوحات کی تعداد 8 تک جا پہنچی۔بھارت نے کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز سے زیر کرکے پہلی بار سیریز بھی اپنے نام کرلی، یہ اس کی مسلسل آٹھویں سیریز کامیابی ہے جس کا آغاز 2015 کی سری لنکن سیریز سے ہی ہوا تھا، اب اس معاملے میں صرف آسٹریلیا ہی اس سے آگے ہے جس نے 2005 سے 2008 کے دوران مسلسل 9 سیریز جیتیں، انگلینڈ نے بھی 1884سے 1892 تک مسلسل 8 سیریز ہی جیتی تھیں۔بھارت نے پہلی بار سری لنکا میں

...تفصیل

پچ کی صورتحال دیکھ کر سری لنکا کو فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا، کوہلی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پچ نے انھیں سری لنکن ٹیم کو فالو آن کرانے پر مجبور کیا۔ویرات کوہلی نے کہا کہ میں حریف سائیڈ کو فالو آن کرانے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا مگر جس طرح سری لنکا کی پہلی اننگز کے دوران بیٹنگ کا رویہ تھا اس نے مجھے میزبان سائیڈ کو فالو آن کرانے پر مجبور کیا، اس طرح کی کنڈیشنز میں آپ کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہیں گے، دوسری باری میں سری لنکا نے بھرپور فائٹ کی، اگر ہمیں وہ کوئی چیلنج بھی دیتے تب بھی ہم اس سے لطف اندوز ہوتے۔

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالرز کی پیش کش

پاکستان کا دورہ کرنے والی مجوزہ ورلڈ الیون کے ہر رکن کو 1 لاکھ ڈالر دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور دورہ پاکستان کیلیے ورلڈ الیون کے متوقع کوچ ہوں گے، اسکواڈ کا انتخاب بھی اینڈی فلاور ہی کریں گے۔ آئندہ ماہ لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلیے ہر کھلاڑی کو 75 ہزار پانڈز (ایک لاکھ ڈالر تقریبا) کی پیش کش کی گئی ہے، سیریز سے قبل کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ دبئی میں لگے گا۔انگلش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی افسر ریگ ڈکیسن نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے

...تفصیل

یوسین بولٹ سے دنیا کے تیز رفتارایتھلیٹ کا اعزاز چھن گیا

دنیا نے تیز ترین ایتھلیٹک کا اعزاز حاصل کرنے والے یوسین بولٹ 100 میٹر دوڑ کے مقابلے میں ہار گئے۔لندن میں ہونے والی ورلڈ اتھلیٹک چیمپئن شپ میں یوسین بولٹ 100 میٹر دوڑ کے مقابلے میں ہار گئے، 35 سالہ جسٹن گیلٹن  نے یوسین بولٹ سے دنیا کے تیزرفتار انسان ہونے کا اعزاز چھین لیا۔لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کے 100 میٹر سپر نٹ میں جسٹن گیلٹن نے مقررہ فاصلہ 9 اعشارہ 92 سیکنڈ میں طے کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا، جب کہ کول مین نے 9 اعشارہ 94 سیکنڈ کے ساتھ سلور میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، تاہم دنیا

...تفصیل

آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کا بائیکاٹ کریں، میانداد کا مطالبہ

سابق کپتان جاوید میانداد نے آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔پاکستان نے نجم سیٹھی کی زیرسربراہی بگ تھری کی حمایت کے بدلے میں بھارت سے8سال میں 6 باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا، بعد ازاں ایک بھی سیریز ممکن نہ ہوسکی،بی سی سی آئی کا ہر ٹال مٹول کے وقت یہی موقف رہا کہ اپنی ٹیم بھیجنا چاہتے ہیں لیکن حکومت اجازت نہیں دے رہی، پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی پر ہرجانہ وصول کرنے کی مہم شروع کرتے ہوئے نوٹس بھجوائے، ساتھ ہی گزشتہ ماہ منظور کیے جانے والے نئے مالی سال کے بجٹ میں قانونی

...تفصیل