Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

آسٹریلوی کرکٹرز تنازع حل ہونے پر خوشی سے سرشار

کرکٹ آسٹریلیا سے اپنی شرائط پر معاوضے کا تنازع حل ہونے پر پلیئرز خوشی سے سرشار ہیں، ٹاپ کرکٹرز نے فریقین میں نئی ڈیل کو سند قبولیت بخش دی ہے۔کھلاڑیوں نے ایسوسی ایشن کی بورڈ سے نئی مجوزہ ڈیل کے حق میں ووٹ دے دیا جو ایک رسمی کارروائی تھی ،پلیئرز یونین کے باس الیسٹر نکولسن نے تصدیق کی کہ نئے معاہدے پر اصولی اتفاق ہونے پر پلیئرز نے انتہائی مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اورکھیل پر توجہ مرکوز کرلی ہے، ملکی میڈیا نے بھی اسے پلیئرز کی فتح قرار دیا، کرکٹ اسٹارز نے تمام شائقین کی حمایت کا بھی شکریہ ادا

...تفصیل

عامر خان کا اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جب کہ میں ابھی دبئی میں موجود ہوں۔ انہوں نے فریال کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ایک اور ٹوئٹ میں عامر خان کا کہنا تھا کہ فریال نے ہمیشہ مجھ پر جتایا کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی تھی اور وہ شخص

...تفصیل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان ذمہ داریوں سے سبکدوش

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے. پاکستان کے سابق سفارتکار شہریار خان نے 18اگست 2014 کو بطور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور ان کے عہدے کی معیاد 17 اگست 2017 کو ختم ہونا تھی لیکن نجم سیٹھی کو بورڈ کا نیا سربراہ منتخب کرانے کیلیے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریار خان کی انگلینڈ میں موجودگی کے دوران 8 اگست کو ہی ان کی رخصتی کا پلان فائنل کر دیا گیا لیکن ہفتہ، اتوار کو چھٹی اور پیر کے دن غیر حاضری کے سبب آج عملی طور پر شہریار خان کا بورڈ

...تفصیل

سرفرازاحمد کی کانٹی ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کانٹی ڈیبیو کو شاندار کارکردگی سے یادگار بنا لیا۔سرفراز احمد نے یارکشائرکی جانب سے31 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے تاہم ان کی ٹیم کو ڈربی شائر کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکے۔ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں یارکشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سرفراز کی شاندار اننگز کی بدولت 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ڈربی شائر نے اوپنر بلی گوڈل مین (67)اور بعد ازاں وین میڈسن (47)کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ہدف آخری اوورمیں

...تفصیل

رومان رئیس بھی کانٹی کرکٹ کا حصہ بننے کیلئے تیار

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس بھی کانٹی کرکٹ کھیلنے کیلیے تیار ہیں۔ ڈرہم نے ان کو بھی کانٹی کرکٹ کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔پیسر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش کانٹی ڈرہم نے رابطہ کیا ہے، معاہدہ طے پا جانے پر اگلے سیزن میں ڈرہم کی نمائندگی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کانٹی کرکٹ کھیلنے سے تجربہ میں اضافہ ہو گا اور کھیل میں نکھار آئے گا۔چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم میں شامل رومان رئیس کو اگرچہ محمد عامر کی انجری کے باعث صرف ایک میچ میں شمولیت کا موقع ملا تاہم انہوں نے اچھی

...تفصیل

پاکستان کا کرکٹ ایونٹ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میںکھیلنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایشیا ء انڈر 19 کرکٹ کپ بھارت سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ کیوں کہ پاک، بھارت تعلقات سازگار نہیں ،اس لئے ایونٹ کا وینیو تبدیل کیا جائے، پاکستان کرکٹ بورڈ وینیو کی منتقلی کے معاملے کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اْٹھائیگا۔ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس آئندہ ہفتے کولمبو میں ہوگا جبکہ انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔