Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

ثنامیر کا قومی ویمن ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک کھلے خط میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کوچ صبیح اظہر کی رپورٹ میڈیا پر آنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیانا بیگ کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کوچ کے ساتھ سب سے بڑا اختلاف تھا، پیسر اچھی فارم میں تھیں اور انہیں ٹیم کا حصہ بنانا چاہتی تھی، مجھے اپنے فیصلوں پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، ورلڈ کپ میں 4 میچز میں یقینی فتح سے ہاتھ دھونے پڑے، اسپنرز خصوصا لیفٹ آرم اسپنرز نے نئی بال کے ساتھ ٹاپ آرڈر بلے بازوں

...تفصیل

یونس ومصباح کا خلا پر کرنا چیلنج، مناسب اوپننگ جوڑی بھی درکار ہے، مکی آرتھر

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مستقبل کی ٹیسٹ ٹیم کا خاکہ پیش کردیا۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق جیسے شہرہ آفاق کرکٹرز کا خلا پر کرنا چیلنج ہے۔ امید ہے کہ اظہر علی، بابر اعظم اور اسد شفیق توقعات کا بوجھ اٹھائیں گے، انھوں نے کہا کہ اوپننگ کیلیے مناسب جوڑی کی تلاش میں ہیں، احمد شہزاد، شان مسعود اور سمیع اسلم زیر غور ہیں، ان میں 2سرفہرست ہونگے، اظہر علی نمبر 3 پر بیٹنگ کیلیے آئیں تو بعد میں اسد شفیق اور بابر اعظم موجود ہوں گے، عثمان صلاح الدین کی تکنیک

...تفصیل

جگ ہنسائی کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے گھٹنے ٹیک دیے

جگ ہنسائی کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے پلیئرز کے آگے گھٹنے ٹیک دیے تاہم کرکٹرز اگلے 5 برس تک بورڈ کی آمدنی سے 30 فیصد حصہ حاصل کریں گیکئی ماہ کی چپقلش، دھونس اور دھمکیوں کے بعد آخر کار کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاوضوں پر معاہدہ طے پاگیا ہے، اس پانچ سالہ ایگریمنٹ میں فتح کھلاڑیوں کی ہی ہوئی جن کا روز اول سے یہی مطالبہ تھا کہ وہ کسی بھی صورت بورڈ کی آمدنی میں حصے سے دستبردار نہیں ہوں گے، سی اے نے تمام تر طریقے اختیار کرنے اور پوری دنیا میں تماشا بننے کے بعد آخر گھٹنے ٹیک دیے، 

...تفصیل

اعتدال پسند شہریار خان کی دوسری اننگز کا آج اختتام

اعتدال پسند شہریارخان کی بطور چیئرمین پی سی بی دوسری اننگز کا جمعے کو اختتام ہو گیا۔ملک میں حکومت کی تبدیلی اور نواز شریف کے وزارت عظمی سنبھالنے سے قبل ذکا اشرف چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے تھے،ان کو عہدے سے ہٹانے کیلیے نت نئے حربے اختیار کیے گئے، معاملہ عدالتوں میں پہنچا،ایک فیصلے کی روشنی میں نجم سیٹھی، دوسرے میں ذکا اشرف بحال ہوئے، بالآخر میوزیکل چیئر گیم اس فیصلے پر ختم ہوئی کہ نجم سیٹھی چیئرمین کے امیدوار نہیں ہونگے، یہ بات اب بھی واضح نہیں کہ وہ صرف اس بار یا آئندہ کیلیے بھی عہدہ سنبھالنے

...تفصیل

لوگ میری قابلیت سے پریشان ہیں، سٹار فٹبالررونالڈو

پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈونے کہا ہے کہ لوگ میری اہلیت اور قابلیت سے پریشان ہیں ،لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ کیڑے ہمیشہ سب سے زیادہ روشن کھمبے سے ہی چمٹتے  ہیں ۔سماجی رابطے کی سائٹ پر اس بیان کے جاری ہونے کے ایک گھنٹے میں ملین کے قریب لوگوں نے لائیک کیا ۔واضح رہے کہ رونالڈو نے پیر کو میڈرڈ کی مقامی عدالت میں 90 منٹ تک ٹیکس چوری کیس میں عدالت کو جواب دئیے ۔استغاثہ کا الزام ہے کہ رونالڈو نے2010 سے ایک کروڑ 47 لاکھ یورو (ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر)ٹیکس بچایا ہے۔ رونالڈ و نے عدالت میں خود پر لگے

...تفصیل

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان طویل جھگڑا اختتام پذیر ہو گیا اور فریقین میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔10 ماہ سے زیادہ عرصہ قائم رہنے والے اس تنازع کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہان کے درمیان مذاکرات میلبورن میں ہوئے، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ آئندہ 5 سال کیلیے پے ماڈل پر اتفاق ہوا ہے جو بورڈ کی جانب سے پیش کیے گئے پہلے پروپوزلز سے قطعا مختلف ہے، معاہدے میں اس ماڈل کو پلیئر پیمنٹس اینڈ ریونیو شیئرنگ پرنسپلز کا نام دیا گیا ہے۔کرکٹ

...تفصیل