Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

ڈسٹرکٹ پشاور انٹر کلب رسہ کشی ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

ڈسٹرکٹ پشاور انٹر کلب رسہ کشی ٹورنامنٹ(کل)اتوارسے مضافاتی علاقہ لخکر آباد میں شروع ہوگا ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخواہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نادر خواجہ ہونگے ،جبکہ انکے علاقے کے عمائدین بھی موجود ہونگے ،اس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 26مئی کومنعقد کی جائے گی ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرپشاور ظہیر الاسلام مہمان خصوصی ہونگے اس موقع پر خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سنیٹر حاجی غلام علی ،سیکرٹری جنرل وسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمرزمان سمیت کثیر تعدادمیں کھیلوں سے وابستہ

...تفصیل

بین الصوبائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں خیبرپختونخوا ہ کی کامیابی

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بین الصوبائی انڈر14 گرلز اور بوائز انڈر16 بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبرپختونخواہ نے دو گولڈ اور تین سلور میڈلز جیت لئے ۔ لاہور میں منعقد ہ بین الصوبائی بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا نے پانچ میڈلز جیت کر تاریخ رقم کردی ۔ بوائز انڈر16 کا فائنل پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کے مابین کھیلا گیا جس میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو 3-0 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ جبکہ گرلز انڈر14 میں پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 3-1 سے شکست دیکر فتح حاصل کی ۔ اس طرح

...تفصیل

نیشنل جونیئر لان ٹینس چمپئن شپ کا ٹائٹل برکت اﷲ نے جیت لی

نیشنل جونیئر وسینئر رینکنگ اے جے مرزا لان ٹینس چیمپئن شپ انڈر14 کا ٹائٹل خیبرپختونخوا ہ کے برکت اﷲ نے جیت لیا فائنل میں ثاقب عمر کو 2-0 سے شکست ، سینئر کیٹگری کے فائنل میںآج خیبرپختونخواہ کے محمود خان کا مقابلہ پنجاب کے حامد الحق سے ہوگا۔ انڈر 14 کا ٹائٹل جیتنے پر خیبرپختونخواہ لان ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر طاہر ،سیکرٹری عمر آیاز خلیل کی طرف سے فاتح کھلاڑیوں کیلئے کیش انعامات کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری پاکستان لان ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے منعقدہ نیشنل

...تفصیل

سری لنکا کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت، فیصلہ اجلاس میں کرینگے ،لنکن بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی جس کی سری لنکن بورڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو خط کے ذریعے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے جس کی ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو سری لنکا کے صدر راجہ پاکسے کی خواہش پر خط لکھا جس میں سری لنکن ٹیم کو لاہور میں 2 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے ۔ترجمان سری لنکن بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی

...تفصیل

حکومت نے پی سی بی کو 12جون تک الیکشن شیڈول جاری کرنیکاحکم دیدیا

حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 12 جون تک آئین کو حتمی شکل دینے اور الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دے دیا جبکہ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین کا معاملہ عدالتوں کے درمیان ہے حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ، نجم سیٹھی کو انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے چیئرمین بنایا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو اس لیے چیئرمین بنایا گیا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو چیئرمین کا معاملہ عدالتوں

...تفصیل

پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ میڈل چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

اسلام آباد گالف کلب اور سیرینا ہوٹلز کے اشتراک سے پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ میڈل گالف چیمپئن شپ (آج) جمعہ سے اسلام آباد گالف کلب میں شروع ہوگی۔ 25مئی تک جاری رہنے والے تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے 250پروفیشنل گالفرز حصہ لیں گے جبکہ پچاس ایمیچور کھلاڑی بھی علیحدہ کیٹیگری میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان گالف فیڈریشن کے نائب صدر تیمور حسن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم پندرہ لاکھ روپے جس میں سے 13لاکھ روپے پروفیشنل کھلاڑیوں

...تفصیل