Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

پاکستان کرکٹ کو استحکام اور واضح سمت کی ضرورت ہے، ذکاء اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈکے سابق چیئرمین چودھری ذکاء اشرف نے قانونی جنگ لرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سابق انتظامیہ کے حق میں فیصلہ نہیں اسٹے آرڈر دیا ہے۔کیس کے باقاعدہ سماعت ستائیس مئی کوہوگی۔وہ پی سی بی کے منتخب چیئرمین ہیں اور اپنے حق کیلئے بھرپور طریقے سے فائٹ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ سماعت میں ذاتی طور پر پیش ہوکر اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حقائق پیش کریں گے۔پاکستان کرکٹ کو اس وقت استحکام اور واضح سمت کی ضرورت ہے۔ تاکہ بین الاقوامی سطح پر

...تفصیل

پاکستان کرکٹ کا ناقابل تلافی نقصان ہونیوالا ہے،عبدالقادر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنرعبدالقادر نے کہا ہے کہ سابق کرکٹرز کا منہ بندکرنے کیلئے نوکری کی ''چوسنی''کا فارمولا کامیاب ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات بدترین طریقے سے چلائے جا رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ کا ناقابل تلافی نقصان ہونے جا رہا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران ماضی کے بہترین لیگ اسپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران پی سی بی نے ملک میں رہنے والے کرکٹرز کو پوچھنے تک کی زحمت نہیں کی جبکہ خان محمد، وسیم راجہ، مشتاق محمد اور مدثر نذر انگلینڈ میں رہتے ہوئے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی

...تفصیل

قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمئپن شپ میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوگی

آٹھ رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمئپن شپ میں شرکت کیلئے (آج) جمعہ کو آستانہ ، قازقستان روانہ ہوگی ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر علی شاہ نے بتایا کہ8 رکنی ٹیم میں غلام حسین، فیصل ظہیر، ذیشان علی، عابد، طاہرمحمود ، احسن عباسی، نجیب اللہ اور ساجد شامل ہیں جبکہ کرنل اصغر بودلہ کو منیجر، ناصر کو اسسٹنٹ منیجر اور جاوید خان کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ایشین سائیکلنگ چیمئپن شپ میں میزبان قازقستان سمیت ،جنوبی

...تفصیل

نوید عارف پرکائونٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ پر فرد جرم عائد کردی گئی

پاکستانی کھلاڑی نوید عارف پرکائونٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے کائونٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کے الزام پر نوید عارف پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔ نوید عارف پاکستانی کھلاڑی ہیں جن پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نوید عارف پی سی بی سے کوئی تعلق نہیں ہیں بورڈ کی مرضی سے کرکٹ کھیلنے نہیں گئے تھے ۔نوید عارف پرکائونٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

سری لنکن ٹیم کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ منیجمنٹ کمیٹی کی مدت نوجون کوختم ہورہی ہے، حکومت سے توسیع نہ کرنیکی سفارش کی ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کیلئے تیارہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں چارج سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا تحریری فیصلہ آچکا ہے اوراس فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ انہوں نیکہا کہ پی سی بی کے نئے آئین کا ڈرافٹ منظوری کیلئے بھجوادیا ہے۔ ڈرافٹ سے متعلق سپریم کورٹ کوبھی آگاہ کردیا ہے۔نجم

...تفصیل

اے ٹی پی ٹینس رینکنگ ،رافیل نڈال اور سرینا ولیمز سرفہرست

اے ٹی پی ٹینس رینکنگ میں اسپین کے رافیل نڈال کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ ویمنزرینکنگ میں سرینا ولیمز ٹاپ پر ہیں۔اے ٹی پی ٹینس رینکنگ کے مطابق اسپین کے رافیل نڈال بارہ ہزار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کو گزشتہ ایونٹ میں ڈھیر کرنے والے نواک یوکووچ گیارہ ہزار آٹھ سو پچیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سوئزرلینڈ کے اسٹینس لاس واورینکا کی تیسری جبکہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا نمبر چوتھا ہے۔ومبلڈن چیمپیئن اینڈی مرے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں

...تفصیل