Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

ذکاء اشرف کی برطرفی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے مشاورت

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین چودہدری ذکاء اشرف نے ا پنی برطرفی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی۔بدھ کو سپریم کورٹ کی جانب سے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کرنے کی اطلاع ذکاء اشرف کو جیسے ہی ملی انہوں نے اپنی قانونی ٹیم کو فوری اپنی رہائشگاہ بلوالیا اور ان سے طویل مشاورت کی ،۔ مشاورت میں طے پایا کہ ذکاء اشرف ا ور برطرف ملازمین دو الگ الگ درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کریں گے ۔امیدہے کہ درخواستیں ایک یا دوروزمیں سپریم کورٹ میں دائر کردی جائیں گی۔

اینٹی کرپشن یونٹ کے افسر اور بھارتی بکی کے روابط کا انکشاف

میچ فکسنگ ،کرپشن اور اسکینڈل کے حوالے سے ہرروز نئے انکشافات ہو رہے ہیں لیکن کرپشن کو ختم کرنے والے ہاتھ ہی اگر کرپشن سے آلودہ ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا نے انکشاف کیا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کے اعلیٰ افسر اور بھارتی بکی کے ساتھ رابطے میں تھے۔ بھارتی بکی اتانو داتا نے ڈھاکا میں میگا ایونٹ کے پاک بھارت میچ کے دوران اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کے اعلیٰ افسردھرم ویر سنگھ یادیو سے مبینہ طور پر رابطہ کیا تھا۔ بنگلہ دیشی میڈیا نے ان دونوں کے درمیان

...تفصیل

جسٹن گیٹلن نے شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر کی دوڑ جیت لی

امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میٹنگ میں 100 میٹر کی دوڑ سال کے بہترین وقت میں جیت لی، شنگھائی میں ہونے والی مردوں کی 100 میٹر کی دوڑ میں امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے خوب دوڑ لگای، امریکی ایتھلیٹ مقررہ فاصلہ سال کے بہترین وقت 9.92 سیکنڈز میں طے کیا۔ امریکہ کے نیسٹا کارٹر دوسرے نمبر پر رہے، ویمنز400 میٹر کی دوڑ میں جمیکا کی نوولین ویمنز نے میدان مار لیا۔ جمیکن ایتھلیٹ 50.31 سیکنڈز کے ساتھ نمایاں رہیں، مینزپال والٹ ایونٹ میں فرانس کے اولمپک چیمپیئن رینوڈلیونی نے باآسانی اپنے حریفوں کو

...تفصیل

سری لنکا نے انگلینڈکو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9رنز سے ہرادیا

سری لنکا نے تھیسارا پریرا اور لسیتھ مالنگا کے شاندار کھیل کی بدولت واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 9رنز کی شکست سے دوچار کر دیا۔ٹاس جیت کر انگلینڈ نے سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو ابتدائی دو وکٹیں جلد گرجانے کے بعد کیتھوروان ویتھاناگے اور لہیرو تھریمانے نے تیسری وکٹ پر اسکور کو 78 تک پہنچا دیا۔ ویتھانا گے نے سات چوکوں سمیت اڑتیس جبکہ تھریمانے نے چالیس رنز بنائے۔ سری لنکا کو مستحکم پوزیشن تک پہنچانے میں مرد میدان تھیسارا پریرا کا کردار اہم رہا جنہوں نے رن

...تفصیل

فیفا ورلڈ کپ، برطانوی پولیس کی ٹیم برازیل جائے گی

فیفا ورلڈ کپ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے برطانوی پولیس کی ٹیم برازیل جائے گی۔ برازیل میں برطانوی پولیس آفیسرز ٹورنامنٹ کے دوران اسٹیدیمز میں تعینات کیے جائینگے تاکہ کھلاڑیوں اور فٹبال شائقین کی سیکورٹی کو ممکن بنایا جاسکے۔ توقع کی جارہی ہے کہ میگاایونٹ کو دیکھنے لئے ہزاروں شائقین برازیل کا رخ کرینگے۔ برطانوی پولیس کی ٹیم کی سربراہی ریچل باربر کرینگے۔اس ضمن میںکا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس دنیا کی سب سے بہترین پولیس میں سے ایک ہے۔ہمارے لئے شائقین کی حفاظت بہت اہم ہے۔ہماری کوشش ہوگی کہ ہنگامی

...تفصیل

اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم،نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال

سپریم کورٹ نے ذکاء اشرف کی بحالی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کو بھی بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس ظہیر انور جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان اور جسٹس اقبال حمیدالرحمن خان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے چوہدری ذکاء اشرف کی بحالی کو معطل کرتے ہوئے ایک بار پھر نجم سیٹھی کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

...تفصیل