Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

جونیئر ہاکی چیمپئن شپ، ریلوے ،کسٹمز اور آرمی کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان ریلوے، کسٹمز، آرمی، پاکستان بورڈ کی ٹیموں نے بھی 33 ویں قومی جونیئر انڈر18 ہاکی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیشنل بینک نے اسلام آباد کو باآسانی ایک مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔ وسیم اسلم نے رائٹ ان کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے تیسرے منٹ میں ہی گول بناکر این بی پی کوایک گول کی سبقت دلادی، جسے لیفٹ آئوٹ وسیم اکرم نے میچ کے 13ویں منٹ میں گیند کو جال کی نذرکرکے 0-2 کردیا۔د دوسرے میچ میں پاکستان ریلوے نے پنجاب یلو کو سخت مقابلے کے بعد بمشکل

...تفصیل

اچھا کام کرنیوالوں کا انجام برا، دوبارہ موقع ملا تو بورڈ سے کرپشن ختم کر دینگے،نجم سیٹھی

 اسلام آباد ہائی کورٹ کیجانب سے برطرف کئے گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اچھا کام کرنے والوں کا یہی حشرہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کیا اب کرکٹ بورڈ میں دوبارہ سفارشیوں کو واپس لایا جائیگا۔ سابق چیئرمین نے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر اپیل کرنا حکومت کاکام ہے انہیں اگردوبارہ موقع ملا تو پی سی بی سے کرپشن ختم کرینگے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کسی کی شوگرمل یا زمینداری نہیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ان کا پی سی بی میں

...تفصیل

آئندہ ورلڈ کپ کیلئے شاہد آفریدی کو کپتان بنانا چاہئے،شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ کے لئے شاہد خان آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانا چاہئے۔ شعیب اختر نے کہا کہ شاہد خان آفریدی جارح مزاج کھلاڑی ہیں اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ آفریدی سپیشلسٹ بیٹسمین نہیں مگر بہترین بائولر ہونے کے ساتھ ساتھ سخت رویہ بھی رکھتے ہیں، اس صلاحیت کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سونپ دینی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کوچ وقار یونس تبدیلیاں لا سکتے ہیں کیونکہ

...تفصیل

پی سی بی نے عارف عباسی کو چیف کنسلٹنٹ مقرر کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عارف عباسی کو چیف کنسلٹنٹ مقرر کردیا ۔ عارف عباسی کی چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے لاہور میں تفصیلی ملاقات ہوئی جس کے بعد بورڈ نے انہیں چیف کنسلٹنٹ مقرر کرنیکا فیصلہ کیا ۔ عارف عباسی اس سے قبل بورڈ کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف عباسی نے کہا کہ عہدہ چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے چیف کنسلٹنٹ کے اختیارات چیف آپریٹنگ آفیسر سے زیادہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بگ تھری کو میں کرپٹ تھری کہتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے ایڈہاک ازم کیخلاف بات کررہا

...تفصیل

لاہور میں پہلی انڈر 16 کرکٹ اکیڈمی قائم کردی گئی

لاہور میں پہلی انڈر 16 کرکٹ اکیڈمی قائم کردی گئی جہاں پر کھلاڑی نہ صرف رہائش پذیر ہوں گے بلکہ کرکٹ کی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی حاصل کریں گے ۔ سلمان خان کرکٹ اکیڈمی نان کمرشل بنیادوں پر کرکٹ سکھانے والا ادارہ ہے جوکہ گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے ان کی صلاحیتوں میں تین سال تک نکھار لانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ اکیڈمی کے صد ر سلمان خان نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ کرکٹ اکیڈمی خیابان امین گرائونڈ میں کام کررہی ہے جہاں پر کھلاڑیوں کو اچھے کرکٹرز اور ذمہ دار شہری بنانے کیلئے بورڈنگ

...تفصیل

قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا سمر کیمپ جاری

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا سمر کیمپ منگل کو بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں دو مختلف سیشنز میں جاری رہا۔ کیمپ کے15ویںروز بھی کھلاڑیوں کی فٹنس ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہا۔ کھلاڑی دلجمعی سے اپنی فٹنس کو بہتر بناتے رہے،کئی دن کی سخت گرمی کے بعد لاہور میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا اور سخت گرمی میں ٹریننگ سے تنگ آئے ہوئے کھلاڑیوں نے بھی سکھ کا سانس لیا، کھلا ڑیوں نے خوشگوار موسم میں قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں کو 2گروپس پی سی بی پینتھرز اور پی

...تفصیل