Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

نجم سیٹھی کی بحالی کیلئے حکومت کاقانونی جنگ لڑنے کا اعلان، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے برطرف چیئرمین نجم سیٹھی کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالت 17 مئی 2014 کو سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کو ایس ار کو کے تحت قائم کیا گیا تھا اس لئے اس کی معطلی کا حکم بھی واپس لیا

...تفصیل

سمرتربیتی کیمپ کے دوران ان فٹ کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لاہور میں جاری سمر تربیتی کیمپ کے دوران ان فٹ کھلاڑیوں کی تعدادمیں مزید اضافہ ہوگیا،عدنان اکمل، عمر اکمل،،توفیق عمر اور عمر گل کے بعد شاہد آفریدی بھی کمر دردمیں مبتلا ہوگئے۔ذرائع کے مطابق   سمر کیمپ میں تر بیت کے دوران فاسٹ بولر عمر گل کے بعد وکٹ کیپر عدنان اکمل ،اوپنر توفیق عمر کے بعد عمر اکمل بھی ان فٹ ہو گئے ہیں جبکہ آل رائونڈر شاہد آفریدی کی کمر کی پرانی تکلیف پھرشروع ہو گئی ، کیمپ کمانڈنٹ محمد اکرم کے ایما پر کھلاڑیوں کو فزیکلی فٹ رکھنے اور ورزش میں دئیے گئے

...تفصیل

ہماری غیر موجودگی میں جوا چھپے فیصلے کئے گئے ہیں انہیں برقرار رکھا جائیگا، ذکاء اشرف

 اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دوسری مرتبہ بحال کئے گئے چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں کئے گئے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیئے ہیں تاہم نجم سیٹھی کے پاس جو خوشخبریاں ہیں وہ ہمیں بھیج دیں کرکٹ کی بہتری کے لئے جو بھی اچھا ہوگا اسےآگے لے کرچلیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ تبارک و تعالی کے ہاتھ میں ہے وہ کسی کی بھی پگڑی اچھالنا نہیں چاہتے، جھوٹ اور فریب سے آنے والوں کو جواب مل گیا ہے، وہ وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں جب

...تفصیل

آئی پی ایل،بنگلور اور کولکتہ کی جیت

کولکتہ نائٹ رائڈرز نے سن رائزر حیدرآباد کو شکست دی۔انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں سیزن میں اتوار کو کھیلے گئے میچز میں رائل چیلنجرز بنگلور نے چنیئی سپر کنگز کو اور کولکتہ نائٹ رائڈرز نے سن رائزر حیدرآباد کو شکست دی۔پہلے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے چنیئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا اور دوسرے میں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے سن رائزر حیدرآباد کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔رائل چیلنجرز بنگلور کو جیتنے کے لیے 140 رن درکار تھے جو اس نے آخری اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیے۔بنگلور کی طرف

...تفصیل

النکبہ فٹبال؛ پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگیا

 فلسطین نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں3-0 سے زیر کر کے النکبہ فٹبال ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔اسرائیل کی طرف سے بحرین سے تعلق رکھنے والے قومی کوچ محمد شاملان کو فلسطین میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے کوچنگ کے فرائض فون کے ذریعے انجام دینا پڑے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین میں جاری النکبہ فٹبال ٹورنامنٹ میں میزبان فلسطین اور اردن کی ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ 24 مئی کو شیڈول ہے، ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی ٹیم نے سری

...تفصیل

پی سی بی کے موجودہ حالات کھیل کیلئے سود مند نہیں،توقیرضیاء

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ توقیر ضیاء نے اس صورتحال کو جلد بہتر کرنے کیلئے سرپرست اعلیٰ کو کسی واضح حکمت عملی پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے توقیر ضیاء نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پاکستانی کرکٹ اور اس کھیل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی میں پاکستان کی رکنیت پر بھی سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کھیل تماشے سے پاکستان کرکٹ کی ساکھ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔توقیر ضیاء نے کہاکہ آج آپ کی

...تفصیل