Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو شکست دیکر روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

عالمی نمبر دو سربین اسٹار نوواک جوکووچ نے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو شکست دیکر روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل تیسری بار جیت لیا۔ خواتین میں امریکی سٹار سرینا ولیمز نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ دونوں اسٹارز کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلہ ہوا۔ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد نوواک جوکووچ نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ جیت کر نہ صرف کامیابی حاصل کی

...تفصیل

نجم سیٹھی برطرفی کیس،عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے تمام فیصلے کا لعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی برطرفی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیئے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پی سی بی کی عبوری منیجمنٹ کمیٹی کے تمام فیصلوں کوکالعدم قراردئیے جانے کے بعد معین خان اوروقاریونس سمیت بورڈ میں نوکریاں حاصل کرنیوالے کئی سابق کرکٹرزکی چھٹی ہوگئی جونیئرسلیکشن کمیٹی کے چیف باسط علی بھی اپنے عہدے سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ سینئراورجونیئرسلیکشن کمیٹیوں میں شامل تمام سلیکٹرزکی نوکریاں بھی گئیں۔ قومی ٹیم

...تفصیل

پنجاب گرین نے بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پنجاب گرین نے چوتھی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، فیصلہ کن معرکے میں پنجاب گرین نے پنجاب بلیو کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج کے باسکٹ بال کورٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب گرین کی ٹیم نے پنجاب بلیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 74-55 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ہاف ٹائم پر فاتح ٹیم کو 26 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔ پنجاب گرین کی جانب سے زاہد نے شاندار کھیل پیش کیا اور 33 پوائنٹس سکور کئے۔ سلمان 16

...تفصیل

باکسر عامر خان رواںبرس دوبارہ رنگ میں اترنے کیلئے تیار

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اس سال نومبر یا دسمبر میں دوبارہ رنگ میں اتریں گے۔ ان کے متوقع حریف ڈیون الیگزینڈر یا رابرٹ گوریرو ہوں گے۔ستائیس سالہ برطانوی باکسر عامر خان نے گزشتہ ماہ ویلٹر ویٹ ڈویڑن میں فاتحانہ قدم رکھا۔ جب انہوں نے لاس ویگاس میں امریکی باکسر لویس کولازو کوججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق پوائنتس پر شکست دی۔ عامرخان ڈبلیوبی اے اور ڈبلیوبی سی کے عالمی ویلٹر ویٹ چیمپئن فلائیڈ مے ویدر سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ جو پانچ مختلف وزن کیٹیگریز کا عالمی چیمپئن بنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے

...تفصیل

ایشین گیمز، ہاکی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، عمر بھٹہ

قومی ہاکی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اولمپیئن عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور انشاء اللہ ٹیم ستمبر میں کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں کوچ شہناز شیخ کھلاڑیوں کو مختلف طرح کی ٹریننگ دے رہے ہیں جن میں ہاکی کی پرانی اور نئی تکنیک شامل ہیں۔گزشتہ ٹورنامنٹس میں نظر آنے والی خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں

...تفصیل

اے کے یو انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے

آغا خان یونیورسٹی اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام AKU فٹبال گرائونڈ کے سبز زار پر 12 ویں AKU انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ 2014 ۔کے دوسرے روزکھیلے گئے مزید تین میچوںکے فیصلے ہوگئے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،انسٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اور انسٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ،انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی اور خادم علی شاہ بخاری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو 4-0گول کے یکساں مارجن سے شکست دے کر اپنے کھاتے میں جیت درج کرالی ۔پہلے

...تفصیل