Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

پی سی بی انڈر16 سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 21 مئی کو ہونگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پی سی بی انڈر16 سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 21 مئی کو اسلام آباد میں کھیلے جائینگے جبکہ فائنل 24 مئی کو اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔پہلا سیمی فائنل میچ بھٹو گرائونڈ میںاور دوسرا سیمی فائنل مقابلہ ڈائمنڈ گرائونڈ میں کھیلا جائیگا۔ایونٹ میں ملک بھر سے 15ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور ،سیالکوٹ،فیصل آباد اور ملتان ، گروپ بی میں اسلام آباد،پشاور،ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور، گروپ سی میں کراچی،حیدر آباد،لاڑکانہ

...تفصیل

انڈین پریمیئر لیگ میںآج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

 انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) پیر کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے بھارت میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں (آج) پہلے میچ میں راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں سردار پاٹیل سٹیڈیم، احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ دہلی ڈیئر ڈیولز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں کل منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ سن رائزرز حیدر آباد اور رائلز چیلنجرز بنگلور کے

...تفصیل

پی سی بی کا نیا آئینی ڈرافٹ منظوری کیلئے حکومت کو ارسال

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کا ڈرافٹ منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا دیا گیا،نئے آئین پر مشاورت کے لیے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر زلاہور میں ہوا ۔اجلاس میں پی سی مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین شہر یار خان، شکیل شیخ ، نوید اکرم چیمہ،سبحان احمد ، یوسف کھوکھراورسیکریٹری آئی پی سی اعجاز چوہدری نے شرکت کی ۔ ظہیر عباس اور اقبال قاسم نجی مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔ اجلاس میں پی سی بی کے دوہزار بارہ اور دو ہزار تیرہ کے آڈٹ اکاؤنٹس نئے ایکسٹرنل

...تفصیل

رچرڈہل سل فیلڈنگ کوچ کیلئے فیورٹ، تقرری چند روز میں ہوگی

 گرانٹ فلاورکے بعد زمبابوے سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ہل سل پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کیلئے فیورٹ ہیں۔ ان کی تقرری آئندہ دوتین روزمیں کردی جائیگی۔پی سی بی نے پہلے وقاریونس کوہیڈ کوچ پھراسپن بالنگ کوچ مشتاق احمد اوراب بلے بازوں کی مدد کیلئے گرانٹ فلاورکوبیٹنگ کوچ مقررکردیا۔ پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ اورفزیوکیلئے بھی درخواستیں طلب کی تھیں لیکن تاحال ان عہدوں پرکوئی تقرری نہیں ہوئی۔ذرائع کہتے ہیں کہ فیلڈنگ کوچ کیلئے بھی زمبابوے سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ہل سل کا تقرری کا قومی امکان ہے۔ پی سی بی اورہل

...تفصیل

وقار کی تقرری خوش آئند، فلاور بیٹنگ خامیاںدور کر سکتے ہیں، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وقاریونس سمیت نئے سپورٹ سٹاف کی تقرری خوش آئندہے،ورلڈکپ سے قبل ٹیم کو متحدرکھ کر فتوحات کی راہ پر گامزن کرنا وقاریونس کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا،گرانٹ فلاور بیٹنگ کی خامیاں جدید طرز سے دور کرسکتے ہیں،بیٹنگ کوچ مقامی ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا ،بھارتی اخبار کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہاکہ پی سی بی نے نئے کوچنگ سٹاف کی تقرری سوچ سمجھ کرہی کی ہوگی ،وقاریونس سمیت نئے سپورٹ سٹاف کی تقرری خوش آئندہے،اب آگے کی جانب دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ

...تفصیل

حکومت کو ذکا ء اشرف کی بحالی کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرنا چاہیے ، عامر سہیل

سابق کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ حکومت کو ذکا ء اشرف کی بحالی کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرنا چاہیے اور اگر اب کوئی تبدیلی کی گئی اس سے پوری دنیا میںپاکستان کی جگ ہنسائی ہو گی، نجم سیٹھی کے دور میں عہدے سمیٹنے والوں کو از خود مستعفی ہو جانا چاہیے جبکہ محسن حسن خان نے بھی عدالت کی طرف سے ذکا ء اشرف کی بحالی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔ عدالتی فیصلے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ ذکا ء اشرف کے حوالے

...تفصیل