Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

مشتاق احمد کی دوبارہ تقرری پر تنقید کا کوئی فائدہ نہیں،توقیر ضیاء

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین توقیر ضیا ء نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ماضی میں بھی مشتاق احمد سمیت متعدد ایسے کرکٹروں کی تقرریاں کر چکا ہے جن کے نام جسٹس قیوم اور جسٹس اعجاز یوسف کی رپورٹوں میں شامل رہے ہیں، لہٰذا اب مشتاق احمد کی دوبارہ تقرری پر تنقید کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مشتاق احمد نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ بلکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کوچ مقرر ہو چکے ہیں اور اگر ان کی تقرری کو روکنا تھا تو آئی سی سی نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو کیوں نہیں

...تفصیل

انضمام الحق سے موازنہ مجھے دباؤ کا شکار کردیتا ہے،صہیب مقصود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربلے باز صہیب مقصود نے کہا ہے کہ انضمام الحق سے موازنہ مجھے دباؤ کا شکار کردیتا ہے، خوشی ہے کہ میں اپنے اس خواب کو حقیقت میں بدل پایا ہوں، یہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کی اور گرین کیپ کو پورے فخر کے ساتھ اپنے سر کی زینت بنایا۔ایک انٹرویو میں صہیب مقصود نے کہاکہ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھا آغاز کیا اور اب مجھے اسی سے کہیں زیادہ بہتر کھیلنا ہے، پاکستان کے لئے کھیلے گئے اپنے چند میچز میں میں نے کچھ غلطیاں بھی کی ہیں اور اچھی طرح سیٹ

...تفصیل

امن فٹبال کپ ، افغان کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

 فاٹا انٹر نیشنل امن فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں افغان کلب چمن نے فاٹا کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ' اس موقع پر ایم این اے قیصر جمال مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شاہد خان شینواری 'صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ عبدالباسط کمال اور دیگر حکام موجود تھے ' ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا اور فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری فاٹا انٹر نیشنل امن فٹبال کپ 2014 کے سلسلے میں منعقدہ سیمی فائنل میچ

...تفصیل

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی فارغ، ذکاء اشر ف عہدے پر بحال

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تقرری کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق چیرمین ذکا اشرف کو چیرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے چیرمین پی سی بی تقرری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نجم سیٹھی کی بطور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کو کالعدم قرار دیا ہے جبکہ سابق چیرمین ذکا اشرف کو چیرمین پی سی بی کے عہدے پر ایک بار پھر بحال کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے برطرف 38 ملازمین کو بھی بحال

...تفصیل

پی سی بی کا ناصر جمشید، شاہ زیب،عبدالرزاق، وہاب ریاض اور فواد عالم پر بھاری جرمانہ

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی پابندی یافتہ کھلاڑی دنیش کنیریا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے جرم میں قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں پر 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید ، شاہزیب حسن، عبدالرزاق، وہاب ریاض اور فواد عالم نے گزشتہ ماہ امریکا میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بوم بوم بلاسٹر کی نمائندگی کی تھی جبکہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی لیک اسپنر دنیش کنیریا ہوسٹن ایگل کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ پی سی بی نے این او سی کے بغیر اور عالمی پابندی کا

...تفصیل

النکباانٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم آج فلسطین کے مد مقابل ہوگی

چار ملکی النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم (آج) ہفتہ کو آخری گروپ میچ میں میزبان فلسطین کے مدمقابل ہو گی۔ فلسطین میں جاری ایونٹ میں میزبان فلسطین سمیت پاکستان، سری لنکا اور اردن کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ایونٹ میں عراق کی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی لیکن اسرائیل نے عراق کی ٹیم کو سفر کی اجازت سے روک دیا تھا جس کے باعث وہ ایونٹ سے دستبردار ہو گئی تھی۔ فلسطین کی ٹیم مسلسل دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک دو میچ کھیلے ہیں، ایک میچ میں اسے

...تفصیل