Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کوحتمی شکل دیدی گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا عید کے فوری بعد شروع ہوگا اور ایک ماہ میں ختم ہوجائے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم دو اگست کو کراچی سے کولمبو روانہ ہوگی۔سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لئے تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ،تین ون ڈے انٹر نیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔دورہ 31اگست کو ختم ہوگا۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مختصر سیریز کو چند ہفتے قبل حتمی شکل دی گئی ہے ۔دونوں بورڈز سیریز کی تاریخوں پر آمادہ ہوگئے ہیں ۔تاہم میچوں کے لئے سینٹرز کا اعلان کرکٹ

...تفصیل

نجم سیٹھی اچھے صحافی،کرکٹ کی سمجھ بوجھ بالکل نہیں ،محسن خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان نے کہاہے کہ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی اچھے صحافی ہوسکتے ہیں تاہم انہیں کرکٹ کی سمجھ بوجھ بالکل بھی نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی کی عزت کرتے تھے کہ وہ اچھے صحافی ہیں جن کی پاکستان کی سیاست پر گہری نظر ہے تاہم کرکٹ اور صحافت میں بڑا فرق ہے اور انہیں پی سی بی کے معاملات کو چلانے کا علم نہیں ہے نہ ہی وہ پاکستان کرکٹ کی سیاست کو سمجھتے ہیں۔ محسن خان نے کہا کہ پی سی بی کو چند عہدیداروں نے اپنی ذاتی

...تفصیل

پاکستانی کوچنگ سٹاف میں غیرملکیوں کی شمولیت کا سلسلہ شروع

پاکستانی کوچنگ سٹاف میں غیرملکیوں کی شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ گرانٹ فلاورکے بعد ایک اورزمبابوین کرکٹررچرڈ ہل سل کوٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقررکیا جارہا ہے۔پی سی بی نے پہلے وقاریونس کوہیڈ کوچ پھراسپن بالنگ کوچ مشتاق احمد اوراب بلے بازوں کی مدد کیلئے گرانٹ فلاورکوبیٹنگ کوچ مقررکردیا۔ پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ اورفزیوکیلئے بھی درخواستیں طلب کی تھیں لیکن تاحال ان عہدوں پراب تک کوئی تقرری نہیں ہوئی۔ذرائع کہتے ہیں کہ فیلڈنگ کوچ کیلئے بھی زمبابوے سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ہل سل کا تقرری کی جارہی ہے۔ پی سی بی

...تفصیل

سنوکر چیمپئن شپ ،محمد فہیم نے لاسٹ 32 رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستانی کیوئسٹ محمد فہیم نے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے لاسٹ 32 رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ محمد حارث ندیم لاسٹ 48 رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میںکھیلے گئے لاسٹ 48 رائونڈ میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد فہیم کا مقابلہ روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ ساحل نیر سے تھا۔ فہیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کیوئسٹ کو یک طرفہ مقابلے میں بیسٹ آف سیون فریمز میں 4-0 فریمز سے شکست دیکر لاسٹ 32 رائونڈ میں جگہ بنائی۔ فہیم کی

...تفصیل

پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر ہونے پرخوشی، ہر چیلنج قبول ہے،گرانٹ فلاور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کو چ مقررہونے پر خوشی ہے،پی سی بی کے اعتماد پر پورااترنے کی بھرپور کوشش کروں گا،پاکستانی بلے بازوں کی کوچنگ کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ،اپنا بین الاقوامی کرکٹ کاتجربہ پاکستانی کرکٹرزمیں منتقل کروں گا ۔ ایک انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کو چ مقررہونے پر خوشی ہے،پی سی بی کے اعتماد پر پورااترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میرا زمبابوے کرکٹ کے ساتھ دوسالہ کنٹریکٹ رواں سال اگست میں ختم

...تفصیل

میچ فکسنگ، سابق کیوی بیٹسمین لوونسنٹ نے نئے سکینڈل کا بھانڈ ا پھوڑ دیا

نیوزی لینڈ کے سابق بیٹس مین لو ونسنٹ نے میچ فکسنگ کے نئے سکینڈل کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو دئیے گئے بیان میں انکا کہنا تھا کہ فکسنگ میں ایک سابق پاکستانی کرکٹر بھی ملوث ہے۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق لو ونسنٹ نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان میں کئی انکشافات کئے۔سابق کیوی کرکٹر نے آئی سی سی کو اسپاٹ فکسنگ کا ہدف بننے والے میچز اور ان میں ملوث کھلاڑیوں کی تفصیلات دی ہیں۔لو ونسنٹ کا کہنا تھا کہ انگلش کاونٹی میچز میں اب بھی فکسنگ ہوتے ہے، ان میچز پر ایشیا ئی

...تفصیل