Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

ورلڈ کپ سر پر ہے، میگا ایونٹ کیلئے جنگی بنیادوں پر تیاریاں شروع کرنا ہونگی،وقاریونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے تمام سپورٹ سٹاف کی بھرتی میں میری مشاورت شامل ہے،90ء کی دہائی کے کرکٹرز کی پاکستان کرکٹ کی خدمت کیلئے سامنے آنا خوش آئندہے،ورلڈکپ سر پر ہے،میگا ایونٹ کیلئے جنگی بنیادوں پر تیاریاں شروع کرنا ہوں گی۔بھارتی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں سابق کپتان نے کہاکہ بورڈ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق بورڈ قومی ٹیم کے تمام سپورٹ سٹاف کی بھرتی میں میری مشاورت کررہا ہے ،دنیا کا بہترین سپورٹ سٹاف تعینات کررہے ہیں جس سے ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتیوں میں

...تفصیل

بگ تھری سے انٹرنیشنل کرکٹ تباہ ہوجائے گی، احسان مانی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے کہاہے کہ بگ تھری انٹرنیشنل کرکٹ تباہ کردیں گے۔ایک انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ ہ ہمیشہ سے کھیل میں گڈ گورننس کے حامی رہے ہیں، اگرچہ ان کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے تعلق کب کا ٹوٹ چکا مگر کرکٹ سے رشتہ ایسا جڑا کہ وہ اب بھی اس کے لئے فکر مند رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بگ تھری کے گٹھ جوڑ کے خلاف آواز اْٹھانے والے پہلے بڑے آفیشل تھے۔ انہوں نے کہا کہ بگ تھری سے انٹرنیشنل کرکٹ تباہ ہوجائیگی۔انہوں نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے کہاکہ بدقسمتی سے پی سی بی

...تفصیل

کنیریا کے ساتھ کھیلنے والے کرکٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت امریکہ جانے والے تین کرکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹرز ناصر جمشید،فواد عالم اور وہاب ریاض کے خلاف ایکشن لینے کی سفارش کی ہے۔تینوں کرکٹرز پی سی بی کی اجازت کے بغیر امریکہ گئے تھے انہوں نے تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے سابق ٹیسٹ لیگ اسپنر دانش کنیریا کے ساتھ میچ کھیلا تھا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق عثمان واہلہ،کرنل(ر)اعظم اور شفیق احمد پر مشتمل کمیٹی کے سامنے تینوں کھلاڑیوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور

...تفصیل

نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ اسرار احمد نے جیت لی

 نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ سوئی نادرن گیس کے اسرار احمد نے جیت لی فائنل میں پنجاب کے سلمان ہاشمی کو 3-0 سے شکست ، انڈر الیون میں نورزمان جبکہ انڈر13 میں ذیشان ملک نے ٹائٹل اپنے نام کئے ۔ مہمان خصوصی بیس کمانڈر ایئر کموڈور وسیم حسین نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، سیکرٹری جنرل احسان اﷲ خان ، محبوب خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری انڈر19 کافائنل گزشتہ روز

...تفصیل

ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کیلئے شہزاد سے بہتر کوئی امیدوار نہیں،محمد وسیم

سابق پاکستانی بلے باز محمد وسیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو احمد شہزاد کو قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا نیا کپتان بنانے کی تجویز دے دی اور کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کے بعد انہیں مصباح الحق کی جگہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی جائے۔ محمد حفیظ نے بنگلہ دیش میں منعقدہ پانچویں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ناکامی کے بعد ٹیم کی قیادت سے استعفی دے دیا تھا۔ جمعرات کو محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خیال میں اس وقت ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کیلئے شہزاد سے بہتر کوئی امیدوار نہیں، ہمیں ابھی سے مستقبل کے حوالے

...تفصیل

گرانٹ فلاور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز گرانٹ فلاور کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بالاخر کئی ماہ بعد بیٹنگ کوچ تلاش کرہی لیا اور زمبابوے ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز کھلاڑی گرانٹ فلاور سے بطور بیٹنگ کوچ 2 سال کا معاہدہ کرلیا۔ اس سے قبل غیر ملکی کوچ ڈیو واٹمور کا رواں سال فروری میں 2 سالہ معاہدہ مکمل ہوگیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم نے بیٹنگ کوچ کی غیر موجودگی میں ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا تاہم ڈھائی ماہ بعد پی سی بی نے زمبابوین سابق بلے

...تفصیل