Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

سنٹرل کنٹریکٹ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، قومی کرکٹرز تاحال فیس سے محروم

پاکستان کرکٹ بورڈنے تاحال کرکٹرزکے سنٹر ل کنٹریکٹ کا اعلان کیا اور نہ ہی تاحال ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فیس ادا کی گئی۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جنوری سے اب تک سنٹرل کنٹریکٹ کی رقم ادا نہیں کی جبکہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیاء کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فیس بھی نہیں دی گئی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے پی سی بی سے بار بار پوچھنے پر انہیں جواب دیا جا رہا ہے کہ جب تک نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان نہیں ہو گا، تب تک انہیں کوئی

...تفصیل

انڈر21ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کی مسلسل 11ویں کامیابی

 انڈر ٹوئنٹی ون ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مسلسل گیارہویں کامیابی حاصل کرلی۔ حمزہ اکبر، ماجد علی اور محمد فہیم نے مسلسل تیسرا میچ جیت کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں کھیلی جارہی ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد فہیم نے یو اے ای کے عبدالسلام کو چار صفر سے شکست دی۔ محمد فہیم کی فتح کا اسکور اکیانوے ایک، بہتر انتالیس، اٹھاون بیالیس اور بہتر سات رہا۔ حمزہ اکبر نے بھی آئرلینڈ کے ڈیوڈ کیسڈی کو چارصفر سے ہراکرمسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ حمزہ

...تفصیل

سمر کیمپ کی سخت مشقوں نے کرکٹرز کو دن میں تارے دکھا دیئے

لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں جاری سمرکیمپ کی سخت مشقوں نے کرکٹرز کو دن میں تارے دکھادیئے، 40 بار سیڑھیاں چڑھنے اترنے کے بعد کئی سینئر اور جونیئرکھلاڑیوں کی زبانیں باہر آگئیں ۔ بعض کھلاڑیوں کی رائے میں انہوں نے پاکستان کے لئے طویل عرصہ کھیلتے ہوئے اس قدر مشکل کیمپ میں شرکت نہیں کی۔اس تھکادینے والی اور مشکل ورزش میں پلیئرز کو دن میں تارے دکھادیے ۔سینئر کھلاڑیوں مصباح الحق ،شاہد آفریدی،یونس خان ،محمد حفیظ کا فٹنس لیول کمال تھا چاروں سپر فٹ نظر آئے البتہ کچھ سینئرز اورجونیئر کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے

...تفصیل

نجم سیٹھی کی بورڈکے نئے آئین کے مسودہ پر مشاورت شروع

پاکستان کرکٹ بورڈکی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کے نئے آئین کے مسودہ پر مشاورت شروع کردی ،نئے آئین کے مسودے پر غور کیلئے بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے ۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈکی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کے نئے آئین کے مسودہ پراپنے مشیر خاص ظہیر عباس، انتخاب عالم ، ہارون رشید سمیت دیگر سابق کرکٹرزسے مشاورت کی ہے ۔نجم سیٹھی نے انتظامی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ بیرون ملک دورے سے واپسی

...تفصیل

مکمل فٹ ہو کر اپنی کارکردگی کو بحال کرنا چاہتا ہوں،عمر گل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عمر گل نے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے قومی ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز ہوتا ہے لیکن اس کا فیصلہ کھلاڑی نے نہیں بورڈنے کرنا ہوتا ہے ،فی الحال کپتانی کی بجائے مکمل فٹ ہوکر اپنی کارکردگی کو بحال کرنا چاہتا ہوں اور اسکے بعد اس طرح کی کوئی خواہش بھی ہو گی ،کائونٹی کلب سے معاہدہ ہونے کے باوجود فٹنس اور کارکردگی کی بحالی کے لئے سمر کیمپ کو ترجیح دی ،اگر یہ سمجھا کہ ٹیسٹ کھیلنے فٹ نہیں ہوں تو از خود ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنت لے لوں گا ۔ منگل کے روز قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے

...تفصیل

قومی ٹیم کا سپن بائولنگ کوچ نہ بننے پر مایوسی نہیں ہوئی، ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا سپن بائولنگ کوچ نہ بننے پر مایوسی نہیں ہوئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ انہیں اسپن کوچ نہ بننے پر کوئی مایوسی نہیں ہوئی، میری خواہش تھی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی خدمت کروں تاہم یہ موقع میسر نہیں آیا لیکن میں پر امید ہوں کہ میری خواہش ضرور پوری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کا اسپن کوچ تو نہ بن سکا لیکن میری نیک خواہشات ٹیم کے کوچز کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے اسپن کوچ کیلئے ثقلین مشتاق اور

...تفصیل