Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

وقاریونس اور مشتاق احمد کی تقرری پر اعتراضات درست نہیں،نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وقار یونس ، وسیم اکرم اور مشتاق احمد کو ماضی میں بھی چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ذمہ داریاں دی گئیں، یہ تمام کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر کسی تنازع کے بغیر کام کرتے رہے ہیں تو پھر اب ان کے دور میں اعتراضات کیوں کئے جا رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کرکٹرز پر ماضی میں جرمانے عائد کئے گئے تھے جس کے بعد یہ کسی بھی عہدے پر کام کرنے کے اہل ہیں اورکوئی ناقدین سے یہ کیوں نہیں پوچھتا ہے کہ اب انہیں کیا مسئلہ ہے۔

...تفصیل

چیئرمین پی سی بی تقرری کیس، نجم سیٹھی ،ذکاء اشرف سمیت تمام فریقین کونوٹسز جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقرری کے خلاف کیس میں نجم سیٹھی اور ذکا اشرف سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس نور الحق قریشی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کو تحلیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے سابق رکن ارشد حسین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن درست نہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذکا اشرف کی بطور

...تفصیل

نیشنل جونیئر انڈر19 سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع

 نیشنل جونیئر انڈر19 سکواش چیمپئن شپ پی اے ایف سکواش کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی جس کا باضابطہ افتتاح پی آئی اے سٹیش کماندر و سیکرٹری خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن احسان اﷲ خان نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، ڈائریکٹر پی اے ایف سکواش کورٹ شازیب خان، حضرت جان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ سوئی نادرن گیس کے محمد فرخان نے پنجاب کے کبیر کو 3-0 سے شکست دی ، سکور 11-7,11-5 اور11-9 رہا ، چیمپئن شپ میں پنجاب ، خیبرپختونخوا ،

...تفصیل

سلور جوبلی چیلنج کرکٹ میچ میںگلیکسی کلب نے مغل کلب کوہرا دیا

 گلیکسی کلب نے مغل کلب کو سلور جوبلی چیلنج کرکٹ کے ایک میچ میں ہرا دیا۔ آرمی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مغل کلب نے سات وکٹوں کے نقصان پر153 رنز بنائے، طلحہ 32 رنز اور بابر 25 رنز بنا کر نمایا ں رہے ، عمر نے 24 رنز دے کر چار اور عاقب شاہ نے 30 رنز دے کر دو کھلاڑی آئوٹ کئے۔ گلیکسی کلب نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 17 اوورز میں مکمل کر لیا۔ عمر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سینچری مکمل کی جبکہ طیب نے 30 رنز بنائے۔عمر مین آف دی میچ قرار پائے۔  میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی

...تفصیل

سوفیصد فٹ کھلاڑی ہی قومی سکواڈ کا حصہ بنے گا، معین خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر معین  خان نے کہا ہے کہ سمر کیمپ   سے کھلاڑیوں کی فتنس کا جائزہ لینے میں مد مل رہی ہے ،100فیصد فٹ کھلاڑی ہی قومی سکواڈ کا حصہ بنے گا۔ایک انٹرویو میں معین خان نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر سلیکشن کے معاملے میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،100فیصد فٹ کھلاڑی ہی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض کھلاڑیوں کی فٹنس پر شکوک  وشبہات ہیں ،فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑیوں  کو سری لنکا کے دورے کیلئے زیرغور لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 

...تفصیل

انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو گا

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام سٹارز انڈر 16 دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسراکے مرحلہ (آج) منگل سے شروع ہو گا۔فاٹا اور راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گااسلام آباد کا مقابلہ بہاولپور سے ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ہوگا۔ پشاور اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں نیشنل گرائونڈ میںمدمقابل ہوں گی۔ لاہور میں لاہور اور فیصل آباد کی ٹیمیں اتفاق کرکٹ گرائونڈ لاہور میں مدمقابل ہوں گی جبکہ سیالکوٹ اور ملتان کی ٹیمیں ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں نبرد آزما

...تفصیل