Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

ورلڈجونیئر اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری

آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں جاری ورلڈ انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد حارث ندیم نے لیبیا کے عبدالرحمان عبدالنبی کو یکطرفہ مقابلے میں چار صفر سے زیر کیا۔ حارث نے لیبیئن کیوئسٹ کو چھیاسی اٹھارہ، چھہتر انتیس، ساٹھ چھبیس اور پچیاسی اٹھارہ کے فریم اسکور سے شکست دی۔ دوسرے پاکستانی کیوئسٹ محمد ماجد علی نے جنوبی افریقا کے ایڈن کارل جوزف کو دو کے مقابلے میں چار فریمز سے

...تفصیل

کھلاڑیوں ،بورڈاور میڈیا کے تعاون سے ٹیم کی خامیاں دورکرونگا، وقار یونس

 ہیڈ کوچ بننے کے کے بعد تازہ انٹرویو میں وقار یونس نے اپنے نئے اہداف بتا دیئے۔ سابق کپتان اور کوچ کا کہنا ہے کہ وہ ایک مضبوط ٹیم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں سب کا ساتھ چاہیے ہو گا۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں، بورڈ اور میڈیا کے تعاون سے ٹیم کی خامیاں دور کریں گے۔ وقار یونس نے کہا کہ ان کے سامنے اصل ہدف ورلڈ کپ ہے جس کے لیے وہ جیت کا دعوی تو نہیں کرتے لیکن اچھا کھیل ضرور پیش کریں گے۔ کرکٹ شائقین و ماہرین کے جذبات کی طرف اشارہ

...تفصیل

سابق لیگ اسپنرمشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن بالنگ کوچ مقرر

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو قومی ٹیم کا اسپن بالنگ کوچ مقررکردیا انگلش بائولنگ کوچ کے عہدے سے فارغ ،سابق ٹیسٹ کرکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات انجام دیں گے۔ اسپین بولنگ کوچ کی پوزیشن کے لئے مقابلہ سابق اسپن بالرز مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کے درمیان تھا۔تین رکنی کوچ کمیٹی کی سفارشات اور ہیڈ کوچ وقار یونس سے مشاورت کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے مشتاق احمد کو اسپین بولنگ کوچ مقرر کردیا  دوسری جانب  انگلش میڈیا کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ایشز کی شکست

...تفصیل

میڈرڈماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ، رافیل نڈال اور نیشیکوری فائنل میں پہنچ گئے

 دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال اورجاپان کے کی نیشیکوری میڈرڈ ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔میڈرڈ میں جاری ماسٹرز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال نے ہموطن روبرٹ وباتستا کواسٹریٹ سیٹس میں زیرکرکے مسلسل دوسری بارفائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ اسپینش کھلاڑی کی فتح کا اسکورچھ چاراورچھ تین رہا۔ ورلڈ نمبرون نڈال کیرئیرکے کلے کورٹ پرچوالیسویں ٹائٹل کیلئے فائنل میں جاپان کے کی نیشیکوری سیدودوہاتھ کریں گے۔دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کے کی نیشیکوری نے ففتھ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیررکواپ

...تفصیل

قومی کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کو مزید ایک ماہ کیلئے موخر کردیاگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کو مزید ایک ماہ کیلئے موخرکردیا،کنڈیشنگ کیمپ کے اختتام اور ہیڈکوچ وقاریونس کی آمد اور معاون سٹاف کی تقرری کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق سال کا پانچواں ماہ شروع ہونے کے باوجود قومی کرکٹرز ابھی تک نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے منتظر ہیں،ابتدائی فہرست تیار ہونے کے باوجود اعلان میں غیر معمولی تاخیر کے باعث کھلاڑیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نئے معاہدوں میں پلیئرز کو ملنے والے انفرادی انعامات اور

...تفصیل

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بنگلہ دیش کی اے کرکٹ ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی اے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سکواڈ میں تین نئے چہرے شامل کئے ہیں جن میں مصطفیض الرحمان، تیج الاسلام اور عبدالماجد شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی اے ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف چار روزہ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ میں ناصر حسین (کپتان)، نعیم اسلام، امرالقیس، شمس الرحمان، مومن الحق، مارشل ایوب، عبدالماجد، مصطفیض الرحمان، نور الحسن، سوہاگ غازی، مختار علی، الیاس سنی ، روبل حسین، سبھاشیس

...تفصیل